Jang News:
2025-04-22@14:28:33 GMT

بارش اور برفباری والا سسٹم بلوچستان سے نکل گیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

بارش اور برفباری والا سسٹم بلوچستان سے نکل گیا

---فائل فوٹو 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بارش اور برف باری برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان سے نکل گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے شمالی اور وسطی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ شمالی ہوائیں بلوچستان اور سندھ کی ساحلی پٹی تک پھیل گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کئی روز بعد آج بیشتر علاقوں میں دھوپ نکلی ہے،  سردی کی شدت کل سے کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

بلوچستان میں شدید سردی، تالاب اور سڑکوں پر پڑا پانی جم گیا

ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جنوری کے آخری اور فروری کے پہلے ہفتے میں ایک اور مغربی سسٹم متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

گزشتہ ماہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے گرنے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سردی کی

پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء) شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث رزمک، میرم شاہ اور میرعلی میں اتوارکو کرفیو نافذ کردیا گیا۔ضلعی حکام کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک میران شاہ سے بنوں تک، کوٹ پل سے ڈنکین تک اور میلوگئی پل تک کرفیو نافذ رہے گا۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا،کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کرفیو لگانا ضروری تھا، یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔سکیورٹی اداروں کی طرف سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں کبھی گرمی کبھی سردی، بیماریاں پھیلنے سمیت باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
  • کراچی حج آپریٹرز کی حج بحران کے معاملے پر آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر سے مداخلت کی اپیل
  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • چترال میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ، طغیانی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی خطرات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا
  • گورننس سسٹم کی خامیاں
  • افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، اسحاق ڈار