جنین پر صیہونی جارحیت کا چوتھا روز، کئی مکانات نذر آتش، بجلی بھی منقطع
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
قابض فوج کیمپ کے مغربی حصے کا بھی گھیراؤ کیا اور اس کے داخلی راستے بند کر دیے، متعدد گھروں کو منہدم کرنے اور بلڈوز کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔قابض فوج نے جنین کیمپ اور اس کے گردونواح کے بڑے حصوں کی بجلی منقطع کر دی اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین اور اس کے کیمپ کے خلاف اسرائیلی قابض افواج نے مسلسل چوتھے روز بھی جارحیت جاری رکھی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں گزشتہ رات 5 شہری زخمی ہوئے جب کہ ان فورسز نے چھاپہ مار کارروائیاں، فائرنگ اور وسیع حملے جاری رکھے۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا کہ اس کے عملے نے الجلمہ فوجی چوکی سے تین زخمیوں کو ریسکیو کیا جنہیں قابض فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ جنین کی پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے دو زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے الخروبہ محلے میں القط خاندان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد متعدد شہریوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی۔ جینین کیمپ میں مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض صیہونی فوج نے مشارکہ خاندان کے گھروں کو نذر آتش کیا اور سول ڈیفنس کے عملے کو آگ بجھانے کے لیے وہاں پہنچنے سے روک دیا۔
قابض فوج نے سینکڑوں خاندانوں کو بندوق کی نوک پر اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرنے کے بعد کیمپ کے اندر شہریوں پر کرفیو نافذ کر دیا اور ایک راہداری کھول دی جس میں شہریوں کو کیمروں کے ذریعے ان کی آنکھوں اور چہرے کے فنگر پرنٹس کی جانچ پڑتال کرنے پر مجبور کیا گیا۔ قابض فوج کیمپ کے مغربی حصے کا بھی گھیراؤ کیا اور اس کے داخلی راستے بند کر دیے، متعدد گھروں کو منہدم کرنے اور بلڈوز کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔قابض فوج نے جنین کیمپ اور اس کے گردونواح کے بڑے حصوں کی بجلی منقطع کر دی، جس کے باعث جنین کے سرکاری ہسپتالوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ واضح رہے کہ چار سے پہلے سے شروع ہونے والی صیہونی جارحیت میں اب تک جنین میں 12 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قابض فوج نے اور اس کے کیمپ کے
پڑھیں:
نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار، حماس کی جنگ بندی شرائط مسترد کردیں
اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کو جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار دیتے ہوئے حماس کی مستقل جنگ بندی کی شرائط مسترد کردیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے مطالبات کو تسلیم کیے بغیر غزہ سے بقیہ اسرائیلی قیدیوں کو وطن واپس لانے کا عزم کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ فلسطینی سرزمین پر فوجی مہم "نازک مرحلے" میں داخل ہو چکی ہے۔
غزہ میں جنگ کے مستقل خاتمے کی خواہاں حماس نے جنگ بندی کی نئی تجویز مسترد کر دی جس کے بعد اپنے پہلے سامنے آنے والے ردعمل میں نیتن یاہو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم حماس کی مرضی کے سامنے ہتھیار ڈالے بغیر اپنے قیدیوں کو گھر واپس لا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لڑائی کے نازک مرحلے پر ہیں اور اس وقت ہمیں جیتنے کے لیے صبر اور عزم کی ضرورت ہے۔