سندھ بلڈنگ،سرپرستوں کی ایماء پراورنگزیب کو بلڈنگ افسران پر فوقیت حاصل
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تبادلہ کیئے جانے والے بلڈنگ افسران پر اورنگزیب علی خان کو فوقیت حاصل ہے سرپرستوں کی ایماء پر ناجائز تعمیرات کے غیر قانونی امور کے تمام معاملات طے کرنے کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے ۔موصوف نے ہر قسم کے احتساب کے خوف سے لا پروا ہوکر کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان سے گٹھ جوڑ کرنے کے بعد اضافی وصولیوں کا سلسلہ شروع کرا دیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کمزور بنیادوں پر بلند عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے ۔ملکی محصولات کو نقصان پہنچا کر غیر قانونی امور سے حاصل کی جانے والی رقوم بیرون ملک منتقل کی جانے لگی ہیں۔ ناظم آباد میں نافذ اورنگزیب سسٹم بلند عمارتیں تعمیر کروانے میں سرگرم ہے ۔خطیر رقوم وصول کرنے کے بعد بغیر نقشے اور منظوری غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ اور منہدم کی جانے والی عمارتوں کی ازسرنو تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔یہی وجہ ہے کمزور عمارتیں پروان چڑھتی دکھائی دیتی ہیں۔ تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 1بلاک A میں پلاٹ نمبر 2/1اور 7/7پر بغیر نقشوں اور منظوری کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی کے ساتھ جاری ہیں خطیر رقم بٹورنے کے بعد بلڈنگ افسران جاری تعمیرات کی حفاظت پر مامور ہیں واضح رہے کہ بغیر نقشے بننے والی بلند عمارتوں کی تعمیر سے ناظم آباد کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
لاہور میں تیزگام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ریلوے پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیزگام ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر رُکی تو اس کے ٹوائلٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔
مسافروں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے لی، جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 70 سال کے درمیان ہے۔
مسافر کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔