واضح رہے کہ دسمبر 2024ء میں وزیراعلی جی بی نے ایجوکیشن فیلو شپ پروگرام بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے بد انتظامی کے مرتکب آفیسران کے خلاف جی بی سول سرونٹ ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی ہدایت کی تھی، ایجوکیشن فیلوشپ پروگرام بند کرنے سے 1200 نئے تعینات اساتذہ بیروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پی ڈی سی این کے ذریعے فیلو شپ پروگرام جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے محکمہ سکول ایجوکیشن گلگت بلتستان کے سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں ایجوکیشن فیلوز کو بحال کرنے کی ہدایت کی گئی، سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان کی طرف سے موضوع کے معاملے پر پریزنٹیشن/بریفنگ کے بعد وزیر اعلیٰ، جی بی نے کنسورشیم کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے مطابق پروگرام  ایجوکیشن فیلوز پروگرام کو جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2024ء میں وزیراعلی جی بی نے ایجوکیشن فیلو شپ پروگرام بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے بد انتظامی کے مرتکب آفیسران کے خلاف جی بی سول سرونٹ ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی ہدایت کی تھی، ایجوکیشن فیلوشپ پروگرام بند کرنے سے 1200 نئے تعینات اساتذہ بیروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

وزیر اعلی سیکرٹریٹ گلگت بلتستان سے چیف سیکرٹری جی بی کو محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں ایجوکیشن فیلوز کی بھرتی کے حوالے سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جی بی میں تعلیم کی ترقی کے لئے ایجوکیشن فیلو پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد پورے گلگت بلتستان میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا تھا، خاص طور پر ان دور دراز علاقوں کو ترجیح دینا تھا جہاں شرح خواندگی بہت کم ہے۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی تھی کہ بد انتظامی کے مرتکب افسران کے خلاف جی بی سول سرونٹ (ایفشینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2011ء کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے ایجوکیشن فیلوز کے نام پر 1200 اساتذہ کو ٹیسٹ انٹرویوز کے ذریعے سے ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا تھا۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پروگرام بند کرنے گلگت بلتستان وزیر اعلی ہدایت کی کی ہدایت

پڑھیں:

آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری
  • امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ  معطل