پنجاب یونیورسٹی، پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث جمعیت کے 6 کارکن معطل، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کیخلاف کارروائی کی منظوری دی۔ سوشل ورک کے محمد سمیع اللہ، سوشیالوجی کے سالار احمد، لاء کالج کے عاطف نواز اور عمار خان کو معطل کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے آئی ای آر کے طالبعلم محمد انیس اور مجبتی حسین کو بھی معطل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں پر جمعیت کے کارکنوں کی جانب سے تشدد پر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ سنا دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے جرم ثابت ہونے پر جمعیت کے 6 کارکنوں کو معطل کر دیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کیخلاف کارروائی کی منظوری دی۔ سوشل ورک کے محمد سمیع اللہ، سوشیالوجی کے سالار احمد، لاء کالج کے عاطف نواز اور عمار خان کو معطل کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے آئی ای آر کے طالبعلم محمد انیس اور مجبتی حسین کو بھی معطل کر دیا ہے۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق جمعیت کے کارکنوں نے دو طالبعلموں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا تھا۔طالبعلم محسن علی اور محمد عثمان شدید زخمی ہو گئے تھے، تشدد میں ملوث جمعیت کے دو کارکنوں عثمان احمد اور غضنفر علی کو انتظامیہ پہلے ہی نکال چکی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ ملزمان کیخلاف پولیس کارروائی کی بھی درخواست دیدی گئی ہے۔ جبکہ تشدد میں ملوث معطل شدہ یونیورسٹی طلبہ کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یونیورسٹی انتظامیہ نے جمعیت کے میں ملوث
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ کے نویں میچ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔
اسکواڈ:
پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام-کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عاکف جاوید، عبید شاہ