پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار سے زائد افراد کی نشاندہی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
افغان تربیت یافتہ نوجوانوں سمیت دس ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار 664 افراد کو پراجیکٹ پرسنز قرار دیدیا ہے۔ 10 ہزار 441 افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے ادارے مزید متحرک ہو چکے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار سے زائد افراد کی نشاندہی کرلی ہے۔ افغان تربیت یافتہ نوجوانوں سمیت دس ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار 664 افراد کو پراجیکٹ پرسنز قرار دیدیا ہے۔ 10 ہزار 441 افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پنجاب میں افغان تربیت یافتہ2 ہزار 301 نوجوان جبکہ مقامی طور پر ٹریننگ لینے 1625 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ افغانستان سمیت مختلف جیلوں سے رہا ہونیوالے 2 ہزار 999 افراد کو بھی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب میں قبائلی علاقوں سے تربیت حاصل کرنیوالے 82 افراد کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق واچ لسٹ میں شامل افراد سمیت فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دس ایف آئی آرز کا اندراج بھی کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہزار سے زائد افراد افراد کی نشاندہی
پڑھیں:
کل سے سات روزہ پولیو مہم کا آغاز؛2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
زاہد چوہدری :انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ،پنجاب بھر میں پیر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے
پنجاب کے تمام اضلاع میں ویکسین، لاجسٹکس کی سپلائی مکمل ہوگئی ، پنجاب بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائد ورکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے،لاہور میں 14 ہزار سے زائد ورکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،راولپنڈی میں 9 ہزار سے زائد ورکر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے،ملتان میں 10 ہزار سے زائد ورکر مہم کا حصہ ہیں
انسداد پولیو پروگرام سربراہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 21 اپریل سے سات روزہ پولیو مہم شروع ہو رہی ہے، والدین سے گزارش ہے اس قومی فریضے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں، پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر سکتا ہے،ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھیں،براہِ کرم پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں،جب بھی ٹیمیں آپ کے دروازے پر آئیں، بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں،ہر بار قطرے، ہر بچے کے لیے – یہ ہمارا عزم ہونا چاہیے
محکمہ صحت کا ملازم جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر فراڈ کرتا رہا