4 خواتین اسمگلر گرفتار؛ بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے این ایف کے مطابق سکھر میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کرنے والی 4 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی سٹی پوائنٹ سکھر کے قریب کی گئی۔ دوران تلاشی چاروں خواتین کے قبضے سے مجموعی طور پر 6 کلو آئس برآمد ہوئی۔
اے این ایف کے مطابق خواتین ملزمان نے منشیات اسکاچ ٹیپ کی مدد سے جسم سے لپیٹ رکھی تھی۔ گرفتار خواتین کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے خواتین سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ منشیات اسمگلنگ جیسے گھناؤنے جرم میں خواتین کو ملوث کرنا باعث تشویش ہے۔ ایسے گروہوں کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے ۔ خواتین کو ایسے جرائم میں استعمال کرنے والےکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ اے این ایف منشیات اسمگلنگ کے انسداد کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل اور پرعزم ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منشیات اسمگلنگ اے این ایف
پڑھیں:
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی عمرہ زائرین خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق بس کو حادثہ مدینہ منورہ بدر روڈ پر پیش آیا۔ سعودی ریسکیو حکام کے مطابق بس میں شامل متعدد پاکستانی اور دیگر غیر ملکی زائرین زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والی تینوں خواتین کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔ سعودی ریسکیو نے کہا کہ زخمی افراد کو مدینہ منورہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، |