موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث پی آئی اے کے 2 ملازمین فارغ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا،پی آئی اے نے موبائل فون اسمگل کرنے پر 2 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا، دونوں ملازمین غیرقانونی طور پرموبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے، موبائل فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے نے اپنے 2 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے تھے،
ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے جس پر انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد مذکورہ دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا ۔
اطلاعات کے مطابق کسٹمز حکام نے خفیہ پیشگی اطلاع پر 2 ایئر ہوسٹسز سے 24موبائل فونز برآمد کیے ان سے تفتیش کے بعد ایئرہوسٹس کی نشاندہی پر 3 مرد میزبانوں کو ہوٹل سے واپس بلایا گیا اور مزید 54 فونز برآمد کیے گئے۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث پی آئی اے کے پانچوں فضائی میزبانوں کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ائی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔
لاہور، موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار ورنہ بھاری چالان ہوگا، پولیس حکام
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: موبائل فون اسمگل کرنے ترجمان پی ا ئی اے دونوں ملازمین پی ا ئی اے کے ملازمین کو کے مطابق میں ملوث
پڑھیں:
کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
کراچی کے علاقے صدر میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق جمعے کو صدر موبائل مارکیٹ کے قریب احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا،
پولیس اور رینجرز نے فوری ایکشن لے کر حالات کو قابو میں کیا۔
پولیس کے مطابق اسی جگہ پر تشدد کے نتیجے میں ایک 46 سالہ شخص لئیق ہلاک ہوگیا۔
ترجمان احمدیہ جماعت کے مطابق مقتول لئیق چیمہ کراچی میں احمدیہ جماعت کا سرگرم کارکن تھا۔ مقتول کے اہل خانہ کی درخواست پر قتل اور بلوے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق جمعے کے مظاہرے اور پُرتشدد واقعے سے ان کی جماعت کا بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے۔