24 سے 26 نومبر تک موٹر وے کی بندش سے کتنا نقصان ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بتادیا گیا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور کو 24 سے 26نومبر کو بند کیا گیا ،اس دوران کتنا نقصان ہوا؟ وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔
خرم شہزاد ورک کے سوال پر وزیر مواصلات نے تحر یری جواب میں بتایا کہ موٹرویز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا تاکہ سڑک استعمال کر نے والوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔
نیشنل ہائی ویز ا ینڈ م پولیس نے موٹرویز بند کرنے سے متعلق اطلاع عام کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ 24تا 26نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران تین موٹرویز پر ٹول ریونیو 35کروڑ 36لاکھ روپے حاصل ہوا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
— فائل فوٹوکراچی میں 3 مختلف موٹر سائیکلوں کو پیش آئے حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں موٹر سائیکل سے گر کر 1 شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
گزشتہ روز شاہراہِ فیصل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر بیٹھے میاں بیوی پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے تھے۔
حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا۔
دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
ادھر گلشنِ اقبال بلاک 6 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت کریم اللّٰہ کے نام سے ہوئی۔