بھارتی ساختہ موبائل فونز سمیت دیگر آلات پاکستان کی سائبر سیکورٹی کیلئے خطرہ بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ساختہ موبائل فونز اور مصنوعات سمیت دیگر آلات پاکستان کی سائبر سیکورٹی کے لیے خطرہ بن گئےجبکہ بھارتی آئی فونز اور متعلقہ آلات کو پاکستانی صارفین کے لیے سنجیدہ نوعیت کے رسک قرار دیئے گئے۔
کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھجوادیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے مراسلے میں پاکستان کےحساس انفارمیشن انفراسٹریکچر میں انڈین مداخلت سے مانیٹرنگ اور بھارت کے ساتھ جیو پولیٹیکل تناؤ کے باعث سائبر سیکورٹی کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ فیک ویب سائٹس اورایپل طرز کے پورٹل تک رسائی کے ذریعےحساس ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے-
ذرائع کے مطابق بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈ کٹس اور ڈیوائسز پاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، مصنوعات کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئر وائرس کی موجودگی جبکہ پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر کے ساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے، ممکنہ چھیڑچھاڑ اور ملیوئیریا سپائی وئیر وائرس کی موجودگی کاخطرہ ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پورٹلز اور ویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلزیا میسجز کے ذریعے کی جاسکتی ہے، پروڈکٹس مینو فیکچرنگ کو متاثر کرکے پاکستانی صارفین کی نگرانی کرنے اور ڈیٹا اکٹھا کرنےکا خدشہ ہے-
مراسلے میں پاکستان میں ایپل کی مصنوعات کو تصدیق شدہ ری سیلر سے خریدنے، خریداری کے وقت ڈیوائسز کی سیل چیک کرنے اور آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے ایپل ڈیوائسز اپڈیٹڈ رکھنےکی سفارش کی گئی ہے- مراسلے میں کمیونکیشن کیلئے اینڈ ٹواینڈ انکرپٹڈ سروسز، مضبوط پاسورڈ اور اینٹی وائرس ایپلی کیشن کےاستعمال سمیت ایپل کےآفیشل چینلز سے اپڈیٹس لینےکی سفارش کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ن لیگ پانی سمیت تمام مسائل پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے، رانا ثناء
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء نے کہا ہے کہ ن لیگ پانی سمیت تمام مسائل پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر ن لیگ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے پپپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔
اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اکائیوں کے درمیان پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ زمہ داری سے کرنی چاہیے۔
پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹوپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
رانا ثناء نے کہا کہ 1991 کے صوبوں کے درمیان ہوئے معاہدے اور 92ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔