نواب شاہ ،یوم وفات سیدنا امیر معاویہ ؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
نوابشاہ (نمائندہ جسارت )ملک بھر کی طرح نوابشاہ میں بھی 22 رجب یوم وفات سیدنا امام امیر معاویہ ؓعقیدت واحترام سے منایا گیا۔ مرکزی مداح صحابہ جلوس جامع مسجد کبیر ریلوے اسٹیشن سے نکالا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا جہاں سنی علما نوابشاہ کے رہنما قاری محمد حنیف عثمانی ،قاری منیر احمد حقانی ،قاری محمد اکرم فاروقی، علامہ محمد عامر فاروقی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسمان نبوت کاچمکتا ہوا ستارا سیدنا امام معاویہؓ ہیں سیدناامام امیرمعاویہؓکی فضیلت کیلیے اتناہی کافی ہے کہ وہ صحابی رسول ﷺ ہیں کاتب رسولﷺ ہیں کاتب وحی ہیں سفیر رسول ہیں حضور ﷺ کی بشارتوں کے امین ہیں محمدعربی ﷺ سے جنت کی بشارت پانے والے ہیں، 64 لاکھ 65 ہزاز مربع کلومیٹر پر پیارے پیغمبر کے دین کو پہچانے والے ہیں جسکو نبی اکرم ﷺنے ہادی کہا مہدی کہا سیدنامعاویہؓ وہ عظیم انسان ہیں جو نبی کے برادر نسبتی بنے ان سے محبت ایمان ہے انکار الحاد ہے اہلسنّت ملک بھر میں یوم سیدنا امیرمعاویہؓ عقیدت واحترام سے مناتے ہیں اور مناتے رہیں گے یہ ہمارا ایمانی مذہبی فریضہ ہے کسی کی نظرفکر کا اندھیرا معاویہؓ کے نور ایمان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ہماری صحابہ واہلبیت سے محبت محمدعربیﷺ کی وجہ سے ہے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں ایام خلفائے راشدین پر سرکاری چھٹی کی جائے اور ان کے طرز حکومت سے استفادہ حاصل کرکے پاکستان کو امن سکون کا گہوارہ بنائے ۔ علمائے کرام نے مزید کہا کہ پارا چنار کے شہربگن بوشیرہ میں اہلسنت کو دیوار سے لگایا جارہاہے دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق آپریشن کیاجائے سکھر میں اہلسنت مسجد پرشرپسندوں کی طرف سے قبضہ کرنے کی کوشش اور نام عمرؓ کی توہین ناقابل برداشت ہے انتظامیہ نوٹس لے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 اپریل 2025ء ) دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد گزشتہ روز منصورہ آڈیٹوریم لاہور میں ہوا۔ اس پروگرام میں 150 سے زائد طلباء وطالبات کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں۔ پروگرام کی مہمانان خصوصی میڈم فائقہ اسلم، بیگم فیصل پراچہ اور بیگم اسامہ پراچہ تھیں۔ اس رنگارنگ تقریب میں طلباء وطالبات نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے، جس میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج عقیدت سمیت، طلباء وطالبات کی طرف سے پرنسپل صاحبہ سمیت تمام سٹاف ممبران کے ناموں سے سجی بہترین نظم بھی شامل تھی۔ پروگرام میں 300 سے زائد طلباء وطالبات اور ان کی والدہ و خواتین اراکین نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید برآں دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیرجماعت اسلامی کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور قرآن پاک حفظ کرنے والے 20 طلبہ اور7 طالبات نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں فرحان شوکت ہنجرا، فیصل پراچہ، اسامہ پراچہ، معاذ سعید، قاری محمد اسلم، قاری محمد نواز، قاری عمار، قاری عبدالرحمان، قاری اشرف اور قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیرالعظیم نے کہا طلباء و طالبات ملک کے روشن ستاروں کی مانند ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے۔ قرآن حفظ کرانے پر اساتذہ اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا قران حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قرآن کی تعلیمات پر عمل ہماری زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر حفظ قرآن کرنے والے طلباء وطالبات کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔