کوٹری ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت آنکھوں کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کوٹری (جسارت نیوز) الخدمت فائونڈیشن جامشورو کی جانب سے آنکھوں کا مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سمیت دیگر رہنماوں کی پریس کلب آمد۔ دریائے سندھ پر کینال کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی دعوت۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری میڈیکل سینٹر میں مفت آنکھوں کا طبی کیمپ لگایا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے 112 مریضوں کا معائنہ کیا اور 25 سرجری کے مریضوں کو آپریشن کا وقت دیا گیا۔ مفت طبی کیمپ پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن جامشورو خلیل الرحمن کورائی، امیر جماعت اسلامی ضلع جامشورو مولانا محمد عمر خان، امیر جماعت اسلامی کوٹری اعجاز احمد شیخ، ایڈمنسٹریٹر الخدمت میڈیکل سینٹر کوٹری ثاقب علی ابڑو اور میڈیا کوآرڈینیٹر عبیداللہ منگی نے دورہ کرتے ہوئے علاج معالجہ کا معائنہ کیا اور مریضوں سے صحت دریافت کیں۔ بعد ازاں رہنمائوں نے پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو حیدرآباد سیمینار کا دعوت نامہ دیا اور سیمینار سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے دریائے سندھ پر کینال کی تعمیر کے مسئلے پر زراعت کو خطرات اور ان کا حل کے موضوع پر سیمینار کرایا جا رہا ہے جس میں سول سوسائٹی، سیاسی، سماجی، وکلاء، صنعتکار سمیت دیگر شبعہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے، سندھ کے ساتھ زیادتی ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے جس پر آواز بلند کی جا رہی ہے، جماعت اسلامی کی سیاست عوام کے مفاد اور بقا کے لیے جاری ہے مختلف اضلاع میں عوامی ایشو پر احتجاج ریکارڈ کرائے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی طبی کیمپ
پڑھیں:
شکیل احمد ترابی جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقرر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شکیل احمد ترابی کو جماعت اسلامی پاکستان کا نیا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور بعد ازاں جماعت اسلامی کشمیر سے وابستہ رہے۔ سابق سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔