گولارچی/بدین (نمائندہ جسارت) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کل نکالی جانے والی حقوق سندھ ریلی کے سلسلے میں تحصیل گولارچی کے رہنماؤں طاہر آرائیں، فہیم میمن، عبدالرحمن مکی سمیت دیگر نے پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو حقوق سندھ ریلی کی کوریج کی دعوت دی۔ اس موقع پر طاہر آرائیں کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ سندھ کے ہر بنیادی مسئلے کے حل کے لیے روڈوں پر نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل سندھ بھر کی عوام بڑی تعداد میں ریلی کرپٹ حکمرانوں کیخلاف تاریخی ثابت ہو گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی

ریلی کی قیادت جماعت اہلحدیث کے رہنما مولانا ابتسام الٰہی ظہیر نے کی۔ ریلی بتی چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام غزہ کے حق میں ’’غزہ یکجہتی مارچ‘‘ کے عنوان سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اہلحدیث کے رہنما مولانا ابتسام الٰہی ظہیر نے کی۔ ریلی بتی چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، پوری پاکستان قوم اسرائیل کیخلاف ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ اور عالمی برادری میں آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر  امت مسلمہ ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اور سندھ کو آپس میں ملانے والی مرکزی شاہراہ بند
  • سندھ کی عوام اپنے حقوق کا سودا کرنے والوں کو کسی قسم کے مذاکرات کا حق نہیں دیگی، سردار عبدالرحیم
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی
  • پیپلز پارٹی نے سندھ کے حقوق اور دریائے سندھ کے پانی کا سودہ کیا ہے، حلیم عادل شیخ
  • مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی میں شہدائے غزہ کانفرنس
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی ڈرون فوٹیج
  • ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی