کوئٹہ میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے اور اوراق چوری ہوگئے، نامعلوم چور تقریباً 150قرآنی نسخے تالا اور شیشے توڑ کر لے گئے، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کوئٹہ شہر کے مغر ب میں کوہ چلتن میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخوں اور اوراق کے چوری کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

انچارج جبل نور القرآن اجمل خان کے مطابق تقریباً 150 قرآنی نسخے اور قدیم اوراق کو شیشےتوڑ کر نکالے گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ  قدیم نسخے سرنگ کے اندر شیشوں میں ڈسپلے کئے ہوئے تھے، جبل نور القرآن میں قرآنی نسخے چوری کرنے کا مقدمہ بروری تھانے میں نامعلوم چوروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ شہر کے مغرب میں واقع جبل نور القرآن1992 میں تعمیر کیا گیا تھا، یہاں پہاڑ کو تراش کر سرنگ بنائے گئے اور ان سرنگوں میں قرآن پاک کے قدیم نسخوں اور شہید اوراق کو محفوظ کیا جاتا ہے۔

جبل نور القرآن میں اس وقت لاکھوں کی تعداد میں قرآن پاک کے اوراق موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جبل نور القرآن میں قرآن پاک کے کے قدیم

پڑھیں:

کوئٹہ ،دوردراز کے علاقے سے آیا ہوا لڑکا صاف پانی کی تلاش میں سرگرداں ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-05-15

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • قدیم رومی افسران اور بھارتی بندروں کے درمیان دلچسپ تعلق کا انکشاف!
  • کوئٹہ: موسیٰ خیل میں ہیضہ سے6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
  • الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹر ہو گئی
  • کوئٹہ ،دوردراز کے علاقے سے آیا ہوا لڑکا صاف پانی کی تلاش میں سرگرداں ہے
  • بادشاہ بھی چور ہو سکتا ہے!
  • قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ماں کا دودھ پلانا دینی حکم‘ ذمہ داری: وزیر مذہبی امور
  • دریائے سواں،قدیم ترین تہذیبوں کا گہوارہ
  • برطانیہ میں آگ جلانے کے سب سے قدیم آثار دریافت، انسانی تاریخ کی ٹائم لائن بدل گئی
  • قرآن و سنت میں نوزائدہ کو 2 سال تک دودھ پلانے کی ہدایت ہے، سردار محمد یوسف
  • نیب قانونی تقاضوں کے ساتھ لوگوں کی عزت نفس کا بھی خیال رکھے: گورنر