پچھلے دور میں صوبہ رُل گیا، 4 سال پیسہ پتہ نہیں کہاں جاتا رہا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50رکنی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے بلوچستان کے تمام طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بلوچستان کے طلبہ کی درخواست پر سیروسیاحت کے لئے جیب خرچ دینے، ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کرانے اور بہترین ہوٹل میں لنچ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔ بلوچستان کے طلبہ نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کی تعریف کی اور طلبہ نے پنجاب میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد بلوچستان آکر طلبہ کو ہونہار سکالرشپ دینا چاہتی ہوں۔ بس چلے تو پنجاب سے زیادہ سکالر شپ اور لیپ ٹاپ بلوچستان کے طلبہ کو دوں۔ بلوچستان کے لوگوں کے لئے دل تڑپتا ہے۔ کافی عرصے سے بلوچستان کے طلبہ کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ بلوچستان کے طلبہ کو ای بائیک دینے کا بھی جائز ہ لیا جائے گا۔ بلوچستان کے بچے کسی سے کم نہیں، موافق حالات ملیں تو سب سے آگے بڑھیں گے۔ جتنا پنجاب کے بچوں کے بارے میں سوچتی ہوں، اتنی ہی فکر بلوچستان اور دیگر صوبوں کے بچوں کے لئے بھی ہے۔ نواز شریف کے 3مرتبہ وزارت عظمیٰ کے دور میں بلوچستان اوپرکی طرف گیا۔ نواز شریف نے بلوچستان پر ہر مرتبہ بھرپور توجہ دی۔ شاید پنجاب سے بھی زیادہ بلوچستان توجہ کا مرکز رہا۔ ہر پاکستانی کی طرح میرے دل میں بھی بلوچستان کے لئے بہت محبت ہے۔ نواب احمد جوگیزئی نے خون سے لکھا پاکستان زندہ باد کا نعرے والا رومال ساتھ دفن کرنے کی وصیت کی۔ بلوچستان پاکستان کے لئے جانیں دینے والے شہداء کی سرزمین ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان میں فعال ہونا افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ ہم پنجابی اور بلوچی بعد میں ہیں پہلے پاکستانی ہیں۔ پنجاب میں 3لاکھ سے کم آمدن والے 30ہزار بچوں کو ہونہار سکالر شپ دے رہے ہیں۔ سرکاری ہی نہیں اچھی پرائیویٹ یونیورسٹی کے طلبہ کو پہلی مرتبہ سکالرشپ مل رہا ہے۔ 30ہزار میں سے ایک بھی سکالر شپ سفارش پر نہیں دیا۔ 18ہزار طالبات نے ہونہار سکالرشپ حاصل کیا۔ گڈ گورننس محنت اور کمٹمنٹ کا نام ہے۔ پچھلے دور میں صوبہ رل گیا، 4سال تک پیسہ پتہ نہیں کہاں جاتا رہا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پابندی وقت پر کاربند ہوں، دوسروں کو انتظار کرانا بالکل پسند نہیں۔ وزارت اعلی عہدہ نہیں، خدمت گزاری کا نام ہے۔ بلوچستان کے طلبہ نے کہا کہ پنجاب کے حالات دیکھ رشک آتا ہے، کاش ہمارا صوبہ بھی ایسا ہو۔ پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز شریف عوام کیلئے شاندار پراجیکٹ لارہی ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کے پنجاب میں تعلیم حاصل کرنا ہماری خواہش ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بلوچستان کے طلبہ کے لئے دیگر مصروفیات ترک کردیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خانیوال کچا کھوہ میں بس اور موٹرسائیکل کے تصادم سے میاں، بیوی اور 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کو خیبر ایجنسی میں 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکیورٹی فورسز کی ہر میدان میں کامیابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ایم پی اے پنجاب اسمبلی اسامہ لغاری کی رہائش گاہ گئیں۔ اسامہ لغاری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسامہ لغاری اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ماں کا رشتہ انمول ہے، بچھڑنے کا دکھ برداشت کرنا دشوار عمل ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نوازشریف نے بلوچستان کے طلبہ مریم نواز شریف نواز شریف نے وزیر اعلی نے کہا کہ طلبہ کے طلبہ کو کے لئے
پڑھیں:
یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مریم نواز سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات ہوئی، وزیراعلی پنجاب نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے، جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے، انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔