آصفہ بھٹو کا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
راولپنڈی+اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین ِامراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں الٹراساؤنڈ رہنمائی کے تحت دل کی پیدائشی بیماریوں اور دل کی ساخت سے متعلق بیماریوں کا جدید طبی طریقہ کار سے چینی تعاون سے پہلی بار علاج کیا جا رہا ہے اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میجر جنرل نصیر احمد سامور بھی موجود تھے اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین ایسی طبی خدمات کا دائرہ بلوچستان تک بھی بڑھائے گا۔ خاتون اول نے شعبہ صحت میں تعاون پر چینی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ خاتون اول نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں پھول پیش کئے۔ علاوہ ازیں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے کمانڈنٹ نے خاتون اول کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت
اعجاز جمالی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کے لئے ڈیفنس پہنچ گئے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ ناہید وصی سے تعزیت کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر تاج حیدر کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اپنی آخری سانس تک تاج حیدر جمہوری نظرئیے پر کاربند رہے، تاج حیدر کی ادبی، سماجی اور علمی خدمات ہماری تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہیں،تاج حیدر اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، ان کے خلا کو کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا،
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی