ارشدیب سنگھ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ارشدیپ سنگھٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں بین ڈکیت کو رنکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ کراکے ایسا کیا۔ یہ ان کا61 ویں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کی 61 ویں اننگ میں97 واں وکٹ تھا۔
اس میچ کے اختتام تک انہوں نے 210.
ارشدیپ سنگھ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہوکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ یجو یندرا سنگھ کے پاس تھا۔ اس لیگ بریک گگلی بولر نے2016 اور2023 کے درمیان جو80 میچ کھیلے تھے انکی79 اننگز میں294 اوور میں2409 رنز دیکر25.09 کی اوسط اور18.37 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ96 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ وہ تین مرتبہ ایک اننگز میں چار یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی چار اوور میں 25 رنز دیکر چھ وکٹ ہے جو انہوں نے اگلینڈ کے خلاف بنگلور میں یکم فروری2017 کو انجام دی تھی۔ اس میچ میں بھارت کو75 رنز سے کامیابی ملی تھی۔
کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں ہاردک پانڈیہ نے چار اوور میں 42 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جس کے بعد وہبھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر بنے۔ ہاردک پانڈیہ نے 2016سے اب تک جو110 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی98 اننگز میں293.5 اوور میں2412 رنز دیکر26.50 کی اوسط اور19.37کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ91 کھلاڑیوں آئوٹ کیا تھا۔ وہ تین مرتبہ ایک اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے اور انکی سب س اچھی بولنگ کارکردگی چار اوور میں16 رنز دیکر چار وکٹ ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف احمدآباد میں یکم فروری2023 کو انجام دی تھی۔ اس میچ میں بھارت نے168 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی جو اس قسم کے کرکٹ میں رنوں کے حساب سے اسکی سب سے بڑی جیت ہے۔
بھونیشور کمار اب ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کی جانب سے چوتھے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر ہوگئے ہیں۔ اس تیزبولر نے 2012 اور2022 کے درمیان جو87 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے انکی86 اننگز میں298.3 اوور میں 2079 رنز دیکر 23.10 کی اوسط اور 19.90 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ90 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ وہ پانچ مرتبہ ایک اننگز میں چار یا اس سے زیادہوکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے اور انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی چار اوور میں چار رنزد یکر پانچ وکٹ ہے جوانہوں نے اٖٖٖفغانستان کے خلاف دوبئی میں8 ستمبر2022 کو انجام دی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اس میچ میںبھارت نے101 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرنے میں کامیاب رہے کے اسٹرائیک ریٹ کے وکٹ حاصل کرنے انجام دی تھی اور انکی سب کی اوسط اور سے کامیابی اس میچ میں مرتبہ ایک والے بولر میں بھارت ا ئوٹ کیا بھارت کی انہوں نے رنز دیکر کے خلاف میں چار
پڑھیں:
ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے معروف گلوکار ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل ایماء بکر کی ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔
یو یو ہنی سنگھ ایک ایسا نام جسے کسی تعارف کی ضرورت نہیں، موسیقی کی دنیا کا یہ بڑا نام، اپنے گانوں سے دلوں پر راج کرنے والا آج اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
گزشتہ روز فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یویو ہنی سنگھ نے مصری ماڈل ایماء کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ماڈل کی سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)
انسٹاگرام پر ویڈیو میں یویو ہنی دنگھ پرتعیش ریسٹورنٹ میں ایماء کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرتے نظر آئے جبکہ ماڈل ان کے بالکل ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یویو کے گانے پر عملہ رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گلوکار کے ساتھ بیٹھی ایماء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔
اس موقع پر ہنی سنگھ نے ایماء کا ہاتھ تھامے رکھا، دونوں خوشگوار مزاج میں نظر آئے، یہی نہیں بلکہ ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ایماء کو “کلیوپیٹرا”(جوکہ قدیم مصر کی ملکہ تھیں) کہہ کر مخاطب کیا۔
یویو ہنی سنگھ اور مصری ماڈل ایماء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں کا بازار گرم ہو گیا کہ شاید ہنی سنگھ کو ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بڑی خبر