امریکا: 17 سالہ طالب علم کی اسکول میں فائرنگ‘ طالبہ ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
امریکی ریاست ٹینیسی میں فائرنگ کے بعد طلبہ کے والدین اسکول کے باہر پریشان کھڑے ہیں
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی کے اسکول میں 17 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے طالبہ ہلاک ہوگئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹینیسی کے اسکول کے طالب علم نے کیفے ٹیریا میں موجود طلبہ پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی ،جب کہ ایک اور طالب علم زخمی ہوا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔ واقعے کے وقت اسکول میں 2ہزار افراد موجود تھے۔ واضح رہے کہ امریکا کے اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں گزشتہ دہائی سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔سابق صدر جوبائیڈن اپنے دور میں گن کنٹرول کے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طالب علم
پڑھیں:
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طالبہ کو قتل کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد
اسلام آباد:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طالبہ کو قتل کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔
22 سالہ طالبہ ایمان افروز کے قتل کے کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ ملزم فیروز نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔
مقتولہ کی جانب سے وکیل سردار قدیر عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی اگلی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے، ایمان افروز کے قتل کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ رواں سال اپریل کے مہینے میں پیش آیا تھا جب ایمان اسلام آباد کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں اپنی سہیلیوں کے ساتھ مقیم تھی۔
پولیس کے مطابق میں جھنگ سے تعلق رکھنے والاملزم فیروز واردات کی نیت سے ہاسٹل میں داخل ہوا تو وہاں موجود لڑکیوں نے شورمچادیا جس پر ملزم نے انہیں خاموش رہنے کا کہا تاہم لڑکیوں نے مزاحمت کی تواس نے فائرنگ کردی۔
پولیس کا بتانا تھا کہ ملزم کی ایک گولی 22 سالہ ایمان کو لگی تھی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئی تھی جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا اورواردات کے بعد روپوش رہا جسے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 17 جون کو گرفتار کیا تھا۔