بچوں کی گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، پی آئی بی کالونی سے عبدالرحمن لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بچوں کی گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، پی آئی بی کالونی سے ایک اور بچہ لاپتا ہوگیا،اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہونے والے دونوں بچوں کو پولیس کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر دکر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی فرقان آباد سے 10 سالہ عبدالرحمٰن لاپتا ہوگیا۔والدین نے دعوی کیا ہے کہ 10 سالہ عبدالرحمٰن گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا، لیکن واپس نہیں آیا، بچے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جب کہ پولیس کو بچے کے لاپتا ہونے کی اطلاع کردی گئی ہے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے 2 بچوں ایان اور مبشر کے مبینہ اغوا کا معاملہ پولیس نے حل کر لیا ۔پولیس نے بتایا کہ دونوں بچے اغوا نہیں بلکہ خودہی گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے ،تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں بچوں کو والدین کے حوالے کردیا ہے ۔فرنٹیئر کالونی سے لاپتہ ہونیوالے 10 سالہ ایان کو پولیس نے اورنگی سے ڈھونڈ نکالا ، 10 سالہ ایان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا اور گھر واپسی کا راستہ بھول گیا تھا۔ جبکہ پولیس نے کہا کہ گزشتہ روزفرنٹیئرکالونی سے لاپتہ ہونیوالا 10 سالہ مبشر بھی آگرہ تاج سے مل گیا تھا، مبشر گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہوکرخود ہی چلا گیا تھا نامعلوم شہری کی اطلاع پر والدین کو ملا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات پرپولیس مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم کے کامیاب بیرونی دورے کے ثمرات جلد نظرآئینگے :رانا مبشر اقبال
لاہور (نیوز رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ اقتدار سنبھالتے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جسکی بدولت دینا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے پبلک افیرز رانا مبشر اقبال نے اپنے ڈیرے پر صحافیوں سے کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے کامیاب بیرونی دورے کئے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کو حاصل ہو گئے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں سے بیلاروس میں ایک لاکھ 50 ہزار بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ حکومت کی کامیاب پالیسوں کی بدولت ڈوبتی ہوئی معیشت اپنے پاؤں کھڑی ہو چکی ہے۔ بیلاروس میں جہاں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا وہاں ہی کئی میگا پراجیکٹس پر دستخط ہوئے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔