بیجنگ () اٹلی میں الما ٹی وی نے چائنا میڈیا گروپ  کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو  نشر  کی۔ یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب الما ٹی وی نے سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی خصوصی براہ راست نشریات کا اہتمام کیا ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران الما ٹی وی ، ڈونا ٹی وی ، لازیو ٹی وی اور اٹلی چینل 7  سمیت اٹلی کے  10 سے زیادہ قومی ٹی وی چینلز  25 ملین گھرانوں کواسپرنگ فیسٹیول گالا کا اطالوی مختصر ورژن نشر کریں گے۔ 22 جنوری سےروس کے ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، کالوگا اور تولا سمیت 10 شہروں کے 20 سینما گھروں میں 80 تھیٹر ہر فلم کے آغاز سے قبل اسی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا پروموشنل ویڈیو کا روسی ورژن نشر کریں گے۔ یہ   دوسرا موقع ہے کہ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو  روسی سینما گھروں میں پیش کی گئی ہے۔
20 جنوری سے 22 جنوری تک نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا اور معاشی مرکز لاگوس میں 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا  کی پروموشنل ویڈیو بیرونی بڑی سکرین پر نشر کی گئی۔یہ  پہلا موقع  ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کا مواد نائجیریا کی سڑکوں پر نمودار ہوا۔ 22 جنوری کو ، عراقی قومی خبر رساں ایجنسی  سمیت عراق کے بڑے مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے گرافک پیغامات شائع کیے ، جس میں سی ایم جی  اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل  ویڈیو پر توجہ مرکوز کی گئی۔ادھر  پولینڈ میں چینی سفارت خانے نے 21 تاریخ کو 2025 کے چینی نئے سال کے موقع پر  استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو استقبالیہ  میں نشر کیا گیا، جس نے وہاں موجود مہمانوں کو چینی نئے سال کی  گہری فضا کا احساس دلایا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز

چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کی رہنمائی اور چائنا میڈیا گروپ اور بیجنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کی میزبانی میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز، بیجنگ میں یان چھی جھیل انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سکریٹری ین لی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن،پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے وزیر اور پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین سن جون من نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ “”ٹیکنالوجی کی حامل نئی معیاری فلمیں، تنوع میں ہم آہنگی کا مظہر”کی تھیم کے ساتھ ، اس سال ” ٹیمپل آف ہیون” ایوارڈ کے لئے 103 ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر 1،794 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

فلموں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 18.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اس فیسٹول کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • ’باپ تو سپر مین ہوتا ہے‘، بچے کو گرمی سے بچانے کے لیے باپ نے سیٹ پر ہاتھ رکھ لیے، ویڈیو وائرل
  • امریکی وزیر دفاع نے حساس معلومات نجی چیٹ گروپ میں شیئر کیں، ملکی میڈیا
  • سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی
  • شاہین شاہ آفریدی کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ، ویڈیو وائرل
  • پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک
  • سوشل میڈیا کی ڈگڈگی
  • چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز
  • ٹک ٹاکر سجل ملک کی بھی مبینہ’متنازعہ‘ ویڈیو لیک ؟ سوشل میڈیا صارفین برہم
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ