پاراچنار کے حق میں دھرنا دینے پر سید علی رضوی سمیت کئی علماء کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
درج مقدمات میں سید علی رضوی سمیت دیگر علماء کیخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے، کار سرکار میں مداخلت، اقدام قتل، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے حق میں کراچی میں دھرنا دینے پر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 24 دسمبر 2024ء کو پاراچنار کے راستے کی بندش اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف کراچی نمائش چورنگی پر دھرنے میں شریک کئی دیگر علماء سمیت مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا علی رضوی پر بھی تھانہ سولجر بازار میں پولیس کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ سمیت کئی دیگر دفعات کے تحت دو مختلف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ درج مقدمات میں سید علی رضوی سمیت دیگر علماءکیخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے، کار سرکار میں مداخلت، اقدام قتل، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ آغا علی رضوی کے ساتھ دیگر نامزد علماء میں علامہ صادق جعفری ، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ علی مبشر زیدی اور علامہ مختار امامی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید علی رضوی
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کراچی کا نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا
—فوٹو: پی پی آئیجماعتِ اسلامی کراچی کے تحت نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع اور اسٹریٹ کرائم پر پولیس اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
کراچی بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی ظالمانہ قیمتوں،...
انہوں نے کہا ہے کہ اربابِ اختیار بتائیں کہ ہیوی ٹریفک حادثات پر کیوں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے؟
منعم ظفر نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اور میئر، کراچی کو اس کا جائز حق دینے کے لیے تیار نہیں، بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔