صدرمملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرمملکت صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت زیر التوا بلز قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، مشترکہ اجلاس کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں، مشترکہ اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔مشترکہ اجلاس کے باعث سینیٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول ہوگیا ہے اور اب کل صبح ساڑھے دس بجے کے بجائے سینیٹ کا اجلاس دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔
عدالت نے بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون کو طلب کرلیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس
پڑھیں:
پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر مظلوموں کی آواز بلند کرتا رہوں گا، انجینئر حمید حسین
اسلام آباد میں منعقدہ حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ ضلع کرم میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کرم کے شیعہ اور سنی متحدہ ہیں، میری جماعت اس وقت مظلوموں کی آواز بن چکی ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اس وقت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے ایک اُمید کی کرن ہے، میں پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر نہ صرف کرم بلکہ ہر مظلوم کی آواز بلند کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر حمید حسین نے مزید کہا کہ ضلع کرم میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کرم کے شیعہ اور سنی متحدہ ہیں، اُنہوں نے کہا کہ میری جماعت اس وقت مظلوموں کی آواز بن چکی ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔