این ڈی ایم اے پاکستان کی تھائی لینڈ میں آر سی سی فورم میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
BANGKOK:
نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین کی سربراہی میں این ڈی ایم اے پاکستان کے وفد نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ریجنل کنسلٹیٹیو کمیٹی (آر سی سی) کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کے اقدامات سے فورم کو آگاہ کیا۔
این ڈی ایم اے سے جاری اعلامیے کے مطابق بنکاک میں آر سی سی کا دو روزہ اجلاس 23 سے 24 جنوری تک تھائی لیںڈ کی حکومت اور ایشین ڈیزاسٹر پرپیئرڈینس سینٹر (اے ڈی پی سی) کی میزبانی میں ہو رہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ آر سی سی علاقائی فورم ہے جس کا مقصد ایشیا اور پیسفک ریجن میں آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات میں کمی کے لیے مشاورت اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔
آر سی سی اجلاس میں رواں برس کا عنوان ‘مؤثر ترقیاتی اہداف کے لیے پائیدار پیش بندی اقدامات’ رکھا گیا ہے، جو این ڈی ایم اے پاکستان کے جدید ٹیکنالوجی اور نقصانات کم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کے ذریعے بروقت آفات کی پیش بندی کے طریقہ کار سے انتہائی ہم آہنگ ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مالی میکنزم اور سرمایہ کاری-موسمیاتی تبدیلی، مؤثر دفاع کے لیے سرمایہ، ڈیزاسٹر رسک فنانس پر منعقدہ ٹیکنیکل سیشن میں کلیدی اسپیکر کی حیثیت سے شرکت کی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے اپنے خطاب میں ایشیا پیسفک اور پاکستان میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، خراب موسم، خطے میں سوشیو اکنامک ترقی کے لیے خطرات کا باعث بننے والے پانی سے متعلق بحران سمیت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے ڈی آر آر اور سی سی اے کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے والے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے لیے درکار مالی وسائل کی فراہمی کے لیے مناسب مالی میکنیزم تیار کرنے پر زور دیا۔
این ڈی ایم اے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو نمایاں کرتے ہوئے انہوں نے اسٹیٹ آف دی آرٹ اے آئی سے لیس نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر (نیوس)، دیگر ممالک کے ساتھ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہونے والے اشتراک، عالمی فنڈز تک رسائی کے لیے محکمہ جاری ترجیحات یکجا کرنے اور پاکستان میں ڈیزاسٹر اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پیش بندی اقدامات کی اپروچ کے استعمال کے ذریعے نمٹنے کی اپنی صلاحیت اور موافقت کی قابلیت سے کیے جانے والے کاموں پر روشنی ڈالی۔
آر سی سی کے اہم فورم کا قیام 2000 میں عمل میں لایا گیا تھا اور اب اے ڈی پی سی کے چارٹر کے تحت بنیادی جز بن گیا ہے جو ایشیا اور پیسفک میں ڈیزاسٹر اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا ازالہ کرنے کے لیے علاقائی مشاورت اور اشتراک کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان، آذر بائیجان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات پر اتفاق
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پیسک ہاؤس میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سفیر کی اہلیہ ترانہ فرہادوف، صدرآذربائیجان ٹریڈنگ ہاؤس عدیل شجاع بٹ، شجاعت کاظمی، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ چوہدری شافع حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارتی حجم بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں بننے والے گارمنٹ سٹی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری لگے گی۔ فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے فروغ کیلئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں فارما سیوٹیکل ویلی بنائی جائے گی۔ آذربائیجان کے سرمایہ کار پنجاب میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں، ہرممکن سہولت دیں گے۔ سفیر آذربائیجان خضر فرہادوف نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے لاہور میں آذربائیجان ٹریڈنگ ہاؤس بنایا گیا ہے۔آذربائیجان پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس حوالے سے حکومت پاکستان سے ایم او یوز ہوچکے ہیں۔