خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری کو کون سی نئی ذمہ داریاں مل گئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
وفاقی حکومت نے سول سروس کے سینیئر افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے تعمیری تقریر کی، کوئی بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھال لے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
وفاقی حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی تشکیل نو کی ہے، سیلیکشن بورڈ میں میں 2 سیاستدانوں کو شامل کیا گیا ہے جو سول سروس کے گریڈ 21 کے افسران کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ چاہتی ہے اسے کوئی کچھ نہ پوچھے، مگر یکطرفہ فیصلے قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری
ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف کو شامل کیا گیا ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی خواجہ آصف سول سروس سیلیکشن بورڈ مسلم لیگ ن وفاقی حکومت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی خواجہ ا صف سول سروس مسلم لیگ ن وفاقی حکومت بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
بلاول سے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنیوالی خاتون کی ملاقات، وڈیروں کی شکایت کردی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حیدرآباد کے قریب گوٹھ ہمت آباد میں خواتین سے مکالمہ کیا۔ ایک خاتون نے ان سے کہا کہ وہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتی ہیں۔ آس پاس کے وڈیرے اپنی زمینوں سے مٹی نہیں اٹھانے دیتے۔
اس پر بلاول نے پوچھا کہ وہ کون سے وڈیرے ہیں؟ خاتون نے کہا کہ جو ان کے قریب بیٹھے ہیں وہ نہیں ہیں۔ اس پر بلاول مُسکرا اٹھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
بلاول بھٹو نے خواتین سے کہا کہ کوشش ہے آپ کو سولر بجلی کی سہولت دیں۔ ان شاء اللہ آنے والے سال میں وزیراعلی سندھ آپ کو یہ سہولت دیں گے۔
خواتین نے ان سے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ غریبوں کے پاس آئے۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شرجیل میمن بھی موجود تھے۔