امن سے ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
صدر مملکت کو پاک فضائیہ کے ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام کورس کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ 38 ویں ایئر وار کورس میں 15 دوست ممالک سے 34 فوجی افسران شرکت کر رہے ہیں ۔
صدر مملکت نے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، امن سے ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسلم ممالک کے مابین بھائی چارے کے فروغ کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی پر ہر آنکھ اشک بار ہے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے، چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔
گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفد کے ارکان نے گفتگو میں کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور سپارکو کے حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں۔ وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔