چیف جسٹس نے جوڈيشل کمیشن میں تقرریوں کیلئے کمیٹیاں بنادیں، اعلامیہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈيشل کمیشن میں تقرریوں کےلیے کمیٹیاں بنادیں۔
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل اور لا اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
قانون و انصاف کمیشن کے سیکریٹری کی تعیناتی کیلئے کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس کریں گے جبکہ اس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل ہونگے۔
اسلام آباد سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 35 میں.
کمیٹیاں صوبائی چیف سیکریٹری کے نامزد کردہ امیدواروں کا انٹرویو کریں گی۔
جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹری کی تقرری کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل سمیت اٹارنی جنرل بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکریٹری کی تقرری کیلئے بھی 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، اس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور اٹارنی جنرل شامل ہوں گے۔
جوڈیشل کونسل کے سیکرٹری کی تقرری کیلئے حاضر اور ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججوں کے نام صوبائی چیف جسٹس اور چیف سیکریٹری دیں گے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوریجوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کےلیے 12 ناموں کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطبق تسنیم سلطانہ، خالد حسین، عثمان علی ہادی، نثار بھمبھرو اور جعفر رضا کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔
اسی طرح حسن اکبر، عبدالحامد اور جان علی جونیجو کو بھی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل سپریم جوڈیشل کونسل چیف جسٹس
پڑھیں:
چارٹر انسپیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے لیے پروفیسر سروش لودھی کا انتخاب
سندھ اعلی تعلیمی کمیشن نے پرفیسر سروش لودھی کو چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا چیئرمین منتخب کردیا۔
یہ انتخاب کمیشن کے تحت حال ہی میں منعقدہ سلیکشن بورڈ میں ہوا ہے جس کے بعد ڈاکٹر سروش لودھی کی تقرری کے سلسلے میں این او سی کے حصول کے لیے متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو خط لکھ دیا گیا یے۔
ہوم ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق ایک ادارے سے کلیئرنس بھی موصول ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی سندھ میں نجی جامعات و اسناد تفویض کرنے والے اداروں(ڈگری ایوارڈنگ) کو چارٹر تفویض کرنے اور ان کی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کی ذمے دار رہی ہے جبکہ کچھ عرصے قبل جب اس کمیٹی کو سندھ ایچ ای سی کے ماتحت کیا گیا تو کمیٹی کے تحت اب نجی کے ساتھ ساتھ سرکاری جامعات کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی ہے۔
سابق وائس چانسلر لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر نوشاد شیخ کچھ عرصے اس کے قائم مقام چیئرمین رہے جس کے بعد سے یہ عہدہ تاحال خالی رہا اور اب اشتہار کے بعد انٹرویوز کے ذریعے جن امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ان میں پروفیسر سروش لودھی پہلے اور ڈاکٹر فتح مری دوسرے نمبر پر تھے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر سروش لودھی حال ہی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں جس سلیکشن بورڈ کے ذریعے ان کا انتخاب کیا گیا ہے اس میں کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع، سیکریٹری معین صدیقی، کمیشن کے اراکین، نمایندہ ایس ین جی ڈی اے اور محکمہ فنانس شامل تھا۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی اداروں سے این او سی موصول ہونے کی صورت میں ایچ ای سی کمیشن کی منظوری سے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔