اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے  پی ٹی آئی کو مذاکرات کے حوالے سے "اہم مشورہ" دیدیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ  پی ٹی آئی والے مذاکرات کا عمل نہ چھوڑیں، فیصلے پر نظر ثانی کریں۔پی ٹی آئی والوں کو آنے کی بھی بے تابی تھی اور  جانے کی بھی بہت جلدی ہے، اگر آپ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں لکھ کر وجوہات دے دیں۔ ہماری کمیٹی قائم ہے اور ہمارا کام جاری ہے، مذاکرات کے دروازے سے نکل کر پلٹنا مشکل ہوتا ہے، ہم نے یہ کب کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، وہ ہمارا جواب تو سن لیتے اُس کے بعد فیصلہ کرتے، آپ انتظار تو کرو، ہمارا جواب تو سن لو۔

سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 6 خوارج ہلاک

"جنگ " کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی  نے کہا کہ مذاکرات کا یہ عمل پی ٹی آئی کی پیش رفت پر ہوا تھا، ہمارے خیال میں 7 ورکنگ دن 28 جنوری کو مکمل ہو رہے ہیں، ہم اُس ڈیڈلائن سے پہلے کام مکمل کر لیں گے۔ ہم 28 جنوری کی تاریخ سپیکر کو دے چکے ہیں، عجیب بات ہے کہ وہ کیوں 5 دن انتظار نہیں کر سکتے، ایسا کیا ہوگیا جو انہوں نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا؟ ہم مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عرفان صدیقی

پڑھیں:

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا

لندن (نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔

ڈاکٹروں کے مشورہ پر سابق وزیراعظم کے لندن میں قیام میں توسیع کی گئی، ڈاکٹروں نے نواز شریف کو مزید ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے د یا۔

صدر مسلم لیگ ن نے واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کرالی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • مانتے ہیں ہمارا مڈل آرڈر زیادہ مضبوط نہیں: روی بوپارہ
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا
  • پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات واپس اسی سطح پر لانا چاہتے ہیں جہاں مشترکہ امور پر بات ہوسکے، فضل الرحمان
  • نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے مابین بات چیت
  • کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال نہیں بننی چاہئیں، سعید غنی
  •   عرفان صدیقی کی  شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ، اسلام آباد میں کون سی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں؟
  • اناڑی ڈرائیور کو گاڑی دیتے نہیں، ایٹمی ملک حوالے کر دیا، احسن اقبال: قوم امیج بہتر بنائے، خواجہ آصف
  • طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں، عمر ایوب