وزیراعظم شہباز شریف نااہل ہونے جارہے ہیں، پی ٹی آئی کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عادل بازئی کی رکنیت بحالی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب وزیراعظم شہباز شریف نااہل ہونے جارہے ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عادل بازئی اور ان کی فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
انہوں نے کہاکہ آزاد رکن کو کسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے 3 دن کی مہلت دی جاتی ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان حلفی اگر ٹھیک بھی ہو تو ایک دن کی تاخیر سے جمع کرایا گیا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ایک ماہ تک سماعت کے دوران عادل بازئی کو نہیں بلایا اور پھر عجلت میں نااہل کردیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ بیان حلفی پر جس نوٹری پبلک کے دستخط اور مہر تھی ان کا بیان ہے کہ وہ تو کبھی عادل بازئی سے ملے ہی نہیں، جبکہ عادل بازئی کے بیان حلفی کی تصدیق کرنے والے نوٹری پبلک کا لائسنس اس وقت منسوخ تھا۔
انہوں نے کہاکہ رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کے پاس ان کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے، جبکہ فیصلے کے تین دن بعد نوٹری پبلک سعید احمد پر مقدمہ درج کردیا گیا اور پھر اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات نے کہاکہ اب نوٹری پبلک بیان دیتا ہے کہ یہ بیان حلفی عادل بازئی ہی مجھ سے لے گیا تھا، ہم سپریم کورٹ سے سعید احمد کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا
انہوں ںے کہاکہ ہم پیکا ایکٹ میں ترامیم اور ڈیجیٹل نیشن کالے قوانین کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے، یہ قوانین آزادی رائے کا گلا دبانے کی کوشش ہے۔ ملک میں آگ لگی ہے مگر حکومت کو سوشل میڈیا کی پڑی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی دعویٰ شہباز شریف شیخ وقاص اکرم وزیراعظم پاکستان وزیراعظم نااہل وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی دعوی شہباز شریف شیخ وقاص اکرم وزیراعظم پاکستان وزیراعظم نااہل وی نیوز انہوں نے کہاکہ نوٹری پبلک شہباز شریف پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف آج صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم اور ترک صدر کی ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
یاد رہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس رواں سال فروری میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس میں 24 معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ تعلقات اور کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترکیہ رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف