لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری 2025ء) رہنماء پی ٹی آئی مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں فرعون بن کر گھومنے والے عالمی سطح پر مسلسل اپنی تذلیل کروا رہے ہیں، امریکی عہدیدار میٹنگ ختم ہونے کے بعد ان کو آئینہ دکھا دیتے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرعون بن کر گھومنے والے بین الاقوامی سطح پر مسلسل اپنی تذلیل کروا رہے ہیں ۔

اس امر کا اظہار انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن سے ملاقات پر ردعمل کاا ظہار کرتے ہوئے کیا ۔ جو ولسن نے وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد ''فری عمران خان '' کی پوسٹ کی تھی ۔

(جاری ہے)

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پوری دنیا کو پتہ ہے کہ یہ لوگ اپنی اپنی عوام میں نفرت کا استعارہ ہیں اسی لئے یہ جس بھی امریکی عہدیدار سے ملتے ہیں وہ میٹنگ ختم ہونے کے بعد انکو آئینہ دکھا دیتے ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پارٹی اور عمران خان کا ساتھ نظریے پر دیا ہے نظریہ کسی عہدے کا محتاج نہیں ہوتا ۔ جو میری ذمہ داری بانی پی ٹی آئی نے لگائی ہے وہ میں ہمیشہ کی طرح بغیر کسی عہدے کے بھی نبھائوں گی ۔ بھری عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے مجھے جو عزت بخشی وہ میرے لیے کافی ہے ،میری کسی سے کوئی لڑائی ہے نہ مقابلہ ہے ، مشال بھی اپنا کام جاری رکھے گی جو وہ کر رہی ہیں مگر جو ذمہ داری بانی پی ٹی آئی نے میری لگائی ہے وہ میں انشااللہ بغیر کسی حیل وحجت کے بخوشی انجام دونگی ۔

مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ ہم نے مل کے عمران خان کے نظریے پر کام کرنا ہے وہ ہمارا فرض میں نبھائوں گی ۔ انسان عہدے اور مرتبے سے نہیں اپنے کام سے پہچانا جاتا ہے سو مقصد اور منزل ایک ہے ۔ میرا مقصد بشریٰ بی بی اور عمران خان کا دفاع ہے نہ کہ آپس میں خدانخواستہ لڑائی۔ وہ بھی کسی عہدے اور ٹائیٹل کیلئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی چیمہ نے نے کہا

پڑھیں:

پنجاب حکومت کی عفت عمر کی بطور کلچرل ایڈوائزر تقرری، اداکارہ کا عہدے قبول کرنے سے انکار

معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے بطور کلچرل ایڈوائزر تقرری کو شکریے کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کو پنجاب کی متنوع ثقافتی روایات کے تحفظ اور نمائش کے لیے اقدامات کی سربراہی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

Thankyou so much Punjab Government @MaryamNSharif for considering me capable enough for this responsibility,but after putting some thought I humbly decline the offer and wish you all the best for culture ministry ???? https://t.co/R2MoIEVw45

— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 22, 2025

 تاہم گزشتہ روز اس خبر کے سامنے آنے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں عفت عمر نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت حکومت پنجاب کا مذکورہ ذمہ داری کے قابل سمجھنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔

’۔۔۔کچھ سوچنے کے بعد میں نے عاجزی کے ساتھ اس پیشکش کو مسترد کر دیا اور وزارت ثقافت کے لیے آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئی ذمہ داری کے تحت عفت عمر کے لیے لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باقاعدہ دفتر بھی قائم کر دیا گیا تھا، جہاں سے انہیں اپنی سرکاری ذمہ داریوں کی انجام دہی کرنا تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب عفت عمر کلچر کلچر ایڈوائزر وزارت اطلاعات

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کی عفت عمر کی بطور کلچرل ایڈوائزر تقرری، اداکارہ کا عہدے قبول کرنے سے انکار
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جا رہا ہے
  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
  • ’بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے‘، برسوں پیسہ جوڑ کر فراری خریدنے والے کی خوشی چند منٹوں کی نکلی
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت
  • کوئٹہ میں افغان مہاجرین کی تذلیل کی جا رہی ہے، سماجی و سیاسی رہنماء
  • لاہور: قبضہ مافیا کیخلاف ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن، 50 ارب مالیت کی اراضی واگزار کروا لی
  • وقف قانون کی مخالفت میں "آئی پی ایس" افسر نور الہدیٰ نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دیا