وزارت مواصلات نے انکشاف کیا ہے کہ 24 تا 26 نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

وزارت مواصلات نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے تحریری جواب پیش کرتے ہوئے بتایا کہ  تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور کو 24 سے 26 نومبر کو بند کیا گیا، موٹرویز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ملک مخالف سرگرمیوں پر محب وطن پاکستانیوں کا احتجاج

موٹرویز کی بندش کے باعث 24 تا 26 نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، گزشتہ ہفتے کے دوران 3 موٹرویز پر ٹول ریونیو 35 کروڑ 36 لاکھ روپے حاصل ہوا۔

وزرات مواصلات کے مطابق مصدقہ اطلاعات تھیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بناچکے ہیں، انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ مظاہرین ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہوکر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر پی ٹی آئی احتجاج: 250 ملزمان کی ضمانت منظور، 150 کی درخواستیں مسترد

’عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا،موٹرویز بند کرنے سے متعلق اطلاع عام کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

26 نومبر we news احتجاج پاکستان پی ٹی آئی ٹول پلازے ریونیو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پی ٹی ا ئی ٹول پلازے ریونیو پی ٹی ا ئی کے دوران کیا گیا

پڑھیں:

شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند

فاران یامین:لاہورسیالکوٹ موٹروےایم11دھندکی وجہ سے بند، موٹروےایم2لاہورسےہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق موٹروےایم2 لاہورسےکوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے، موٹروے ایم 3 اورموٹروےایم5بھی بند ہے۔

موٹرویز کی بندش کامقصدعوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے،دھندمیں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کاباعث ہو سکتی ہے۔

ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا تھا کہ روڈیوزرزلین ڈسپلن پرسختی سےعمل کریں،شہری دن کےاوقات میں سفرکوترجیح دیں،ڈرائیورحضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔ 

مشہور مصنفہ گھر میں انتقال کرگئیں

متعلقہ مضامین

  •  ٹیکسٹائل شعبے کو 5 دن میں 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان
  • شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند
  • پاکستان کسٹمز نے 5 ماہ میں کتنے کروڑ کا سونا چاندی ضبط کیا؟
  • امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی وے پر چلتی گاڑی پر جہاز گرگیا، معجزانہ طورپر جانی نقصان سے محفوظ
  • نیپال میں ’جن زی‘ کے احتجاج نے معیشت کی چولیں ہلا دیں، 586 ملین ڈالرز کا نقصان
  • بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان  کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنیکا حکم
  •  لانڈھی کاٹیج انڈسٹری کیس‘عدالت کا سینئر ممبر ریونیو بورڈ کو شو کاز
  • روہت اور کوہلی کی تنزلی کا امکان، بھاری مالی نقصان کا اندیشہ
  • 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری