پاک بنگلہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کامران سعید عثمانی کا تاریخی اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پاک بنگلہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کامران سعید عثمانی کا تاریخی اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین پاک بنگلہ دوستی الائنس کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا،انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنے کی بات کی ۔
کامران سعید عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بنگلہ دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا، تاکہ نوجوان نسل کے درمیان ہم آہنگی بڑھائی جا سکے۔انہوں نے پاک بنگلہ دوستی کی غرض سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی تجویز پیش کی، تاکہ دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان آزادی سے آمد و رفت ممکن ہو سکے۔
کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بذریعہ روڈ بس سروس شروع کرنے کا اہم فیصلہ کیا، جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرے گا۔ کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ملٹری الائنس کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔کامران سعید عثمانی نے پاکستان کی تشکیل میں بنگالیوں کے کردار کو سراہا اور ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کامران سعید عثمانی پاک بنگلہ دوستی کو مزید مستحکم
پڑھیں:
پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھنا چاہیے: شافع حسین
وزیر صنعت پنجاب شافع حسین — فائل فوٹووزیر صنعت پنجاب شافع حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھنا چاہیے۔
شافع حسین نے افریقی ممالک کے وزراء اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات حاصل ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ افریقی ممالک کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔
وزیر صنعت پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک ٹیکسٹائل سیکٹر میں اشتراک کر سکتے ہیں۔