کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرائے میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
نئے کرائے کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر 20 سے 60 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے پیپلز بس سروس کے کرائے میں اضافہ کرتے ہوئے فیصلے کے اطلاق کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرائے میں 60 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے کرائے کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر 20 سے 60 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیپلز بس سروس کے تحت مختلف روٹس پر چلنے والی بسوں میں نئے کرائے نامے آویزاں کر دیئے گئے ہیں، تاکہ عوام کو بروقت آگاہی مل سکے۔ نئے کرایے کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کا کرایہ کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 100 روپے ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز بس سروس کے
پڑھیں:
ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس کیلئے ایک اور طیارہ خرید لیا
ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئرایمبولینس سروس کےلیے ایک اور طیارہ خرید لیا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کےلیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے، جس کے بعد ادارے کی ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق چاروں صوبوں میں ایدھی ایئر ایمبولینس سروس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔