بھارتی سینما کے دو بڑے سپر اسٹارز، شاہ رخ خان اور الو ارجن، تھمز اپ کے نئے اشتہار کے لیے ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ 

اس اشتہار کے ذریعے دونوں پین انڈیا اسٹارز کی جوڑی مداحوں کو خوش کرنے کے لیے تیار ہے۔

بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق، دونوں اداکار تھمز اپ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اور کمپنی نے فیصلہ کیا کہ دونوں کو ایک ساتھ اشتہار میں پیش کیا جائے۔ 

ایک ذرائع  نے بتایا، "شاہ رخ خان اور الو ارجن کی مقبولیت پین انڈیا سطح پر ہے۔ شاہ رخ خان جہاں ہندی سینما کے بادشاہ ہیں، وہیں الو ارجن نے پشپا کی کامیابی کے بعد ہندی بولنے والے علاقوں میں زبردست فین بیس بنا لی ہے۔ دونوں سپر اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھنا مداحوں کے لیے ایک بڑا لمحہ ہوگا۔"

یہ واضح نہیں ہے کہ اشتہار کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے یا جلد ہونے والی ہے۔ تاہم، انڈسٹری کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ کولڈ ڈرنک کے اشتہارات عام طور پر فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں ریلیز کیے جاتے ہیں، جب موسم گرما کا آغاز ہوتا ہے اور کولڈ ڈرنکس کی فروخت میں اضافہ ہوتا ہے۔

شاہ رخ خان نے 2022 میں تھمز اپ کے لیے پہلا اشتہار کیا تھا، جس میں انہیں فلم "پٹھان" کے روپ میں ایکشن کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ یہ اشتہار وائرل ہوگیا تھا اور "پٹھان" کے لیے جوش و خروش میں اضافہ کر گیا تھا۔ دوسری طرف، الو ارجن کو نومبر 2024 میں تھمز اپ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا تھا، اور اب وہ اس اشتہار میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان الو ارجن ایک ساتھ کے لیے

پڑھیں:

ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بدھ کے روز چین کا دورہ کریں گے۔منگل کے رو ز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یو میہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور ایران کی دوستی ، روایتی دوستی ہے۔

سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 54 سالوں کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا احترام، اعتماد اور حمایت کی ہے، دو طرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی اور خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران فریقین چین ایران دوطرفہ تعلقات اور دونوں اطراف کے مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان نے یقین کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، سیاسی باہمی اعتماد کو مزید مستحکم کرنے،مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور کثیرالجہتی کے مشترکہ دفاع کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی نفرت انگیز مہمات نہ رکیں تو ملک میں سیاسی قتل بھی ہوسکتا ہے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے خبردار کردیا ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ خوراک کیلئے ترستی فلسطینی خاتون بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے پر مجبور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ
  • وزیراعظم شہباز شریف صدر اِردوان کی دعوت پر ترکیہ روانہ
  • پاکستانی وزیراعظم آج ترکی کے دورے پر
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پاک افغان تعلقات کا نیا آغاز
  • نائب وزیر اعظم کا افغان وزیر خارجہ کو فون:دورے کی دعوت،امیر خان متقی پاکستان آئیں گے
  • سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
  • پاکستان اور ایران کے تعلقات، چیلنجز اور تعاون کی راہ
  • سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں: محسن نقوی
  • پی سی بی کی طرف سے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے اشتہار جاری