امریکہ: رہائشی کمپلیکس میں آگ، چار ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے انڈیپنڈینس نامی شہر کے انڈی رِج اپارٹمنٹس میں یہ آگ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے کے قریب لگی۔ انڈپینڈنس میں فائر بریگیڈ کے سربراہ جمی واکر نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ آگ بجھانے کے بعد تین اور آٹھ سال کی عمر کے بچوں سمیت چار افراد کی لاشیں ملیں۔
(جاری ہے)
واکر نے مزید بتایا کہ آگ سے دو درجن رہائشی یونٹوں کو نقصان پہنچا ہے، مزید یہ کہ آگ بجھانے والے عملے نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد اس آگ پر قابو پایا۔
لاس اینجلس: آگ کی شدت اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
لاس اینجلس: آگ کے سبب ہلاکتیں 16، ڈیڑھ لاکھ بے گھر، ٹرمپ کی تنقید
واکر کے مطابق 32 دیگر افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور آگ بجھانے کے عمل کے دوران دو فائر فائٹرز بھی جھلس گئے۔ ریڈ کراس نے وہاں ایک ہنگامی پناہ گاہ قائم کی ہے۔
ا ب ا/ع ت (اے پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مارگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آگ لگ گئی
سٹی42: مارگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آگ لگ گئی۔
آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور رات کا وقت ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے کی سرگرمی بہت سست ہے۔
ٹیکسلا کے علاقہ میں مرگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آج شب اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ ٹیکسلا کے ریسکیو ذرائع بتا رہے ہیں کہ اچانک بھڑکنے والی آگ نے جنگل کے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں اگ بجھانے میں مصروف ہین لیکن یہ عمل سست ہے۔
مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ ٹیکسلا میں جی ٹی روڈ سے صاف نطر آ رہی ہے۔
کروڑوں روپے مالیت کے سونے کا فراڈ;جیولر غائب
Waseem Azmet