عمران خان نے شیر افضل مروت کو زور دار جھٹکا دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا ۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ اور عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے ، عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اور اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے ۔
بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے ، شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ، شیر افضل مروت گیٹ نمبر پرپانچ سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے لیکن انہیں واپس بھجوا دیا گیا ۔شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ بھی کیا تھا ۔
تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی شیر افضل مروت
پڑھیں:
علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔