مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ، پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر سے مخلص نہیں ، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ علی امین گنڈاپور نے خود ہی اعتراف جرم کیا ہے کہُ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے۔ یہ کس چیز کا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں، جن کو سزائیں ہوئیں انہوں نے اعتراف جرم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں قید میں تھا تو مجھے بس ایک کمبل دیا گیا تھا۔ ہماری پوری لیڈرشپ کو قید کیا گیا مگر ہم نے ملک کے نقصان کا نہیں سوچا۔ پیکا ایکٹ کی منظوری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں سوشل میڈیا پر پابندی ہے، یہ چیز امریکا میں بھی ہورہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، خواجہ آصف
سماجی رابطے کی ویب سائٹس’ایکس‘ پر وزیر دفاع کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ عالم اسلام حق ادا نہیں کررہا، غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، عالمی ضمیر زندہ ہونے کا ثبوت دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس’ایکس‘ پر خواجہ آصف کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں لوگ سڑکوں پر ہیں، اسرائیلی اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فلسطین کی آواز بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام حق ادا نہیں کررہا، غزہ ظلم اور بربریت کے آگے فصیل کی طرح کھڑا ہے، عالمی ضمیر زندہ ہونے کا ثبوت دے رہا ہے۔
وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 1.5 ارب مسلمان بھی اپنا حصہ ڈالیں اس فصیل کو گرنے نہ دیں ورنہ یہ سب کو بہالے جائے گا۔ آخر میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا، تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے کہیں شعلہ، کہیں نعرہ، کہیں پتھر بن کر خون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں سے۔