شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، عمران خان کی جیل انتظامیہ کو ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنما شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو اگاہ کر دیا۔
بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق پانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔
شیر افضل مروت بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، شیر افضل مروت گیٹ پانچ سے اڈیالا جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا۔
شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو اگاہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت جیل انتظامیہ بانی پی ٹی پی ٹی ائی
پڑھیں:
غزہ میں ایک ماہ سے کوئی امدادی ٹرک داخل نہیں ہوا، لوگ بھوکے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بیکریوں کو بند کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ہمارے گوداموں اور ہمارے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے پاس بے گھر ہونے والوں کے لیے خیمے ختم ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے غزہ میں خوراک کی شدید قلت اور غذائی بحران سے ہونے والی اموات سے خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ مارچ کے اوائل سے خوراک، ایندھن یا ادویات کا ایک بھی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل نہیں ہوا۔ غزہ میں ادویات اور خوراک کی بدترین قلت ہے جس کے باعث لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ پریس بیانات میں ڈوجارک نے مزید کہا کہ گذشتہ 50 دنوں کے دوران غزہ میں خوراک کا ذخیرہ انتہائی کم ہو چکا ہے۔ ضروری ادویات اور طبی سامان ختم ہونے کے قریب ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بیکریوں کو بند کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ہمارے گوداموں اور ہمارے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے پاس بے گھر ہونے والوں کے لیے خیمے ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ میں ایمبولینسوں کو جان بچانے والی خدمات دستیاب نہیں اور ایندھن ختم ہو چکا ہے۔ ڈوجارک نے کہا کہ جبری نقل مکانی کے احکامات کی وجہ سے ہم غزہ کے اندر اپنے کچھ گوداموں تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔