حکومت اور تحریک انصاف کا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف آج پورا ہوگیا: فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی قیادت کیساتھ عوام کو تیار نہیں اور یہ بھی خوش ہیں ۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی ایک چہرہ بتائیں جو آج اقتدار کے مزے لے رہے ہیں، مذاکرات کیلئے مخلص ہوناضروری ہے مگر پی ٹی آئی قیادت تو خود عمران خان کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کسی نے بھاری جیل برداشت کی؟ یہ سب ایک سمجھوتے کے تحت ہو رہا ہے۔ اقتدار، دولت اور سہولت کے مزے لے کر یہ اسی طرح حکومت چلاتے رہیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قوم کو اب بھی کچھ سمجھ نہیں آرہی ،میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ ٹرمپ کارڈ کی ہوا نکلنے کے اندازے کے ساتھ پی ٹی آئی پلے کارڈز کے ڈرامے کے ساتھ پھرتی رہے گی اور حکومت چلتی رہے گی،18ویں ترمیم سے 26ویں ترمیم تک پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ آن بورڈ رہی۔
انہوں نے کہا کہ نہ دھرنا ہوگا، نہ مرنا ہوگا، نہ احتجاج ہو گا، آخر میں پی ٹی آئی کے یہ لوگ ملک کا نام بدنام کرنے کے لیے بیرون ملک کچھ خط لکھ دیں گے تاکہ خانہ پوری ہو جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا پی ٹی آئی نے کہا کہ تھا کہ
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
فائل فوٹووفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔
عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسٹاف سطح کے معاہدے پر اظہار تشکر کیا۔
وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔
اس سے پہلے وزیر خزانہ نے نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلا شیخ روحو سے ملاقات کرکے نجی شعبے کی اصلاحات اور توانائی منتقلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی۔