شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے: عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بانئ پی ٹی آئی عمران خان—فائل فوٹو
بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔
بانئ پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا۔
انہوں نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
بانئ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔
شیر افضل مروت بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، ان کو واپس بھجوا دیا گیا۔
شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانئ پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانئ پی ٹی آئی شیر افضل مروت
پڑھیں:
عمران خان کی بہنوں کو گور کھپور ناکے پر روک دیا گیا
---فائل فوٹوبانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے راولپنڈی پولیس نے گور کھپور ناکے پر روک دیا۔
عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
بانئ پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی پولیس نے روک دیا۔
علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے تھے۔
بانئ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا دن ہے۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کو دی گئی فیملی ممبرز کے افراد کی لسٹ میں علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان کا نام شامل تھا۔