توشہ خانہ کیس 2: ڈائریکٹر نیب کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جرح مکمل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔
سماعت کے دوران بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کر دی۔
دورانِ سماعت ڈائریکٹر نیب قیصر محمود کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کر لی۔
ایف آئی اے کے گواہ قیصر محمود پر بانئ پی ٹی ائی کے وکیل آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔
مقدمے میں مجموعی طور پر 7 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانئ پی ٹی
پڑھیں:
علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔