وزیرِ داخلہ کی کانگریس مین جو ولسن اور مین روب بریسنہان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور مین روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: داخلہ محسن نقوی کانگریس مین
پڑھیں:
عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے، پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔ عراقی وزیر داخلہ نے کہا پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی، مشترکہ لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے میکینزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔