قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں خواتین سٹاف کو مغرب سے قبل چھٹی کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین سٹاف کو مغرب سے قبل چھٹی کی اجازت مل گئی
نجی ٹی وی سما کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین سٹاف ممبران کو سیشن کے دوران مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دے دی۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہم خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریوں میں توازن فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
ویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے اور پارلیمنٹ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا یہ فیصلہ خواتین کو ملازمت اور خاندان کے توازن میں سہولت فراہم کرے گا۔
کنوینئرپارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس نکہت شکیل اور ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے بھی اس اقدام کوقابل ستائش قرار دیا۔
خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے ممبر منتخب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سپیکر قومی اسمبلی
پڑھیں:
لاہور،اقدامِ قتل کے مقدمے میں 8 ملزمان بری
ضلع کچہری لاہور میں اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث آٹھ ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔
عدالت نے مجسٹریٹ محمد رمضان ڈھڈی کی سربراہی میں وسیم سمیت آٹھ ملزمان کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی جانب سے فیصل اقبال باجوہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان وسیم، ندیم، لقمان، حمزہ اور لیاقت کو بری کرنے کا حکم جاری کیا، جبکہ عاصم، احمد اور مدثر کو بھی بری کر دیا گیا۔
رائیونڈ پولیس نے ملزمان کے خلاف اقدامِ قتل اور اراضی پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پر سکیورٹی گارڈز کو فائرنگ سے زخمی کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق پراسکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی، جبکہ پراسکیوشن کے گواہوں کے بیانات بھی ایک دوسرے سے متضاد تھے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کے تحت ملزمان کو سزا دینے کے لیے درکار مواد موجود نہیں۔
Post Views: 1