جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے، بانی تحریک انقلاب محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز


اسلام آباد(سب نیوز) بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے ،جلیانوالہ باغ میں عوام پر دشمن نے گولی چلائی جبکہ 26نومبر کو پاکستانیوں کےپر امن احتجاج پر اپنوں نے عوام پر گولیاں برسائیں ،سول نافرمانی اور بائیکاٹ ہی اس وقت واحد حل ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عارف نے کہا کہ اسلام آباد میں 26نومبر کو نہتے شہریوںپر جس طرح سیدھی گولیاں چلائی گئیں اس کی ماضی میں کہیں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تقسیم سے قبل جلیانوالہ باغ میں انگریز آقاؤں کے حکم پر نہتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں ، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج میں بھی جلیانوالہ واقعے کی ایک جھلک دکھائی دی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جس طرح کے جبری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اس کا حل صرف سول نافرمانی کی تحریک اور بائیکاٹ ہے لہذا پی ٹی آئی کارکنوں اور دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں سے یہ درخواست ہے کہ وہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں 26نومبر کو

پڑھیں:

اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 22 سال ہے جبکہ طالبہ کو 2 روم میٹس کی موجودگی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس نے طالبہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
  • اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ کو روم میٹس کی موجودگی میں نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا
  • وسائل کے تحفظ کیلئے آغا راحت کا بیان حقیقت پر مبنی ہے، عارف قنبری
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، جے یو آئی
  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی