عمران خان نے شیر افضل مروت کو زور دار جھٹکا دیدیا، ملنے سے صاف انکار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ اور عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے ، عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اور اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے ۔
بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے ، شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ، شیر افضل مروت گیٹ نمبر پرپانچ سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے لیکن انہیں واپس بھجوا دیا گیا ۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی: محسن نقوی
شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ بھی کیا تھا ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی شیر افضل مروت
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے خاندان کے افراد کی آج اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو فیملی ممبران کی فہرست بھجوادی۔ فہرست میں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔