اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں پاکستان کے پاس امریکہ پالیسی میں تبدیلی کی کوئی اطلاع نہیں ترجمان دفتر خارجہ شقفت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم افغانستان کی جانب سے پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں پاکستان میں داعش کی موجودگی یا حمایت کے الزامات محض پروپیگنڈا ہیں انہوں نے کہا کہ افغان انتظامیہ پر ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کیمپوں کے خاتمے کے لیے زور ڈالتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں شفقت علی خان نے واضح کیا کہ وزیر داخلہ کا دورہ واشنگٹن وزارت خارجہ کے توسط سے نہیں تھا امریکی صدر کے حلف برداری کے موقع پر پاکستانی سفیر نے نمائندگی کی اس سے پہلے بھی حلف برداری کے موقع پر پاکستانی سفیر ہی نمائندگی کرتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ بتائے کہ پاکستان کے کسی ملک سے کیسے تعلقات ہوں گے اسی طرح ہم بھی کسی ملک کے دیگر ممالک سے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرتے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ میں نئی انتظامیہ کا خیرمقدم کرتا ہے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان افغان شہریوں کی امریکہ میں 2025 تک آباد کاری کے لئے ارینجمنٹ برقرار ہے پاکستان افغان شہریوں کی امریکہ یا کسی تیسرے ملک میں آباد کاری کے عمل میں تیزی کا خواہاں ہے امریکہ نے ستمبر 2025 تک افغان شہریوں کی آبادکاری کا وعدہ کر رکھا ہے پاکستان کے پاس امریکہ پالیسی میں تبدیلی کی کوئی اطلاع نہیں.

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہتھیاروں کا معاملہ کابل اور واشنگٹن کے درمیان ہے صدر ٹرمپ کی طرف سے ہتھیار واپس لینے کے معاملے پر تبصرہ نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود جن افغان مہاجرین نے امریکا جانا ہے اس حوالے سے پرانی پالیسی پر ہی عمل درآمد کررہے ہیں ابھی اس حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے افغان مہاجرین کا تیسرے ملک جانے کا معاملہ سست روی کا شکار ہے چاہتے ہیں کہ افغان باشندے جلد از جلد تیسرے ملک منتقل ہو جائیں.

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں ماضی کی طرح پاکستانی سفیر نے ہی پاکستان کی نمائندگی کی، ون چائنہ پالیسی کی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، پاکستان کی ون چائنہ پالیسی کی حمایت غیر متزلزل اور بالکل واضح ہے شفقت علی نے کہا کہ وزیر داخلہ کی ٹرمپ حلف برداری میں شرکت پر ترجمان وزارت داخلہ سے بات کی جائے امریکہ میں پاکستانی تارکین کا معاملہ دونوں ممالک میں ابھی تک زیر بحث نہیں آیا انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تجارت پیچیدہ معاملہ ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا معاملہ تکلیف دہ اور انسانی نوعیت کا ہے پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ انسانی معاملات جلد حل کیے جائیں پاکستان بھارت کے ساتھ قیدیوں کا معاملہ جلد حل کرنے کے لئے ہر طرح سے تیار ہے.

شفقت علی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر پر پاکستان کی واضح پوزیشن ہے پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرے گا ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات کا فورم ہے پاکستان اس معاہدے پر پوری طرح کاربند ہے امید ہے بھارت بھی اس معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بناے گا انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان برکس میں شمولیت کا خواہاں ہے برکس میں شمولیت کے لئے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان برکس میں شمولیت کے لئے اپنی درخواست پر قائم ہے.

انہوں نے بتایا کہ مراکش میں پچھلے ہفتے کشتی کا المناک حادثہ پیش آیا خوش قسمتی سے اس حادثے میں 25 پاکستانی محفوظ رہے جن کی فہرست شئیر کی گئی ہے واقعے کی مزید نگرانی کی جا رہی ہے مراکشی حکام نے تمام تر معاملات میں بھرپور تعاون کیا پاکستان بہترین تعاون اور اعانت کی فراہمی پر مراکش کا مشکور ہے. شفقت علی نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتا ہے اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جایا، مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، عالمی ادارے کی قراردادوں کی روشنی میں غزہ کی تعمیر نو کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ کو دوبارہ قابل رہائش بنانے کا خواہاں ہے ہم حال ہی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر کے دوران دوبارہ حملے کی مذمت کرتے ہیں.

ترجمان نے کہا کہ شام مسلم دنیا کا ایک اہم حصہ ہے،ہم وہاں تبدیلیوں کو دیکھ رہے ہیں ہم وہاں امن کی واپسی کے خواہاں ہیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے وزراتی کمیشن کا اجلاس ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری افریقی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سیاسی مشاورت کا دورہ کامیاب رہا تاہم پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاسی مشاورت کا دور اسلام آباد میں ہو رہا ہے ایک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہاملک ریاض کی دوبئی سے بے دخلی ممکن ہے یا نہیں، تفصیلات لے کر بتا سکتا ہوں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ترجمان دفتر خارجہ پاکستان میں داعش پاکستان اور پاکستان کی ہے پاکستان پالیسی میں پاکستان کے حلف برداری کے الزامات کے درمیان کا معاملہ واضح کیا کرتے ہیں شفقت علی داعش کی نہیں کر رہے ہیں کے لئے

پڑھیں:

یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام

پشاور:  وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے وژن اور رہنمائی میں خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک عظیم الشان یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام، وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان مہمان خصوصی کے طور پر، سابق ممبر قومی اسمبلی و صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا مرتضیٰ جاوید عباسی اور وزیر اعظم یوتھ کو آرڈی نیٹر خیبرپختونخوا بابر سلیم نے خصوصی شرکت کی۔
اپنے جوش و جذبے سے بھرپور خطاب میں امیر مقام خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو “قوم کا مستقبل” قرار دیتے ہوئے ان کے خلوص، محبت، اور جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے، میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں آج ایک عظیم مقصد کے لیے اکٹھا کیا۔ آپ لوگوں کے جذبے کو دیکھ کر میرا یقین مزید پختہ ہو گیا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ آپ نے جس اخلاص، محبت، اور خلوص کا اظہار کیا، اس کا بدلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی طرف سے جس طرح کا جذبہ دیکھنے کو ملا، وہ اس بات کی ضمانت ہے کہ خیبر پختونخوا میں ترقی اور خوشحالی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں، خیبر پختونخوا بھی ترقی کے سفر میں شامل ہو رہا ہے۔
امیر مقام نے اس بات پر زور دیا کہ یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کو نہ صرف سنا جائے گا بلکہ اقتدار کے عمل میں بھی شریک کیا جائے گا۔ انہوں نے رانا مشہود احمد خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود احمد خان میرا بھائی ہے، جس نے پنجاب میں مختلف وزارتوں میں دن رات محنت کی۔ اب وہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ساتھ لے کر یوتھ پروگرام کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ خیبر پختونخوا کے علاقے حیات آباد میں یوتھ پروگرام کا باقاعدہ دفتر قائم کر دیا گیا  جو فوری طور پر کام کا آغاز کرے گا۔ ساتھ ہی ضلعی، ڈویژنل، تحصیل اور یونین سطح پر کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی کا بھی اعلان کرنے کیساتھ ساتھ کہا کہ ہم نے آج آپ کے لیے خیبر پختونخوا میں وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کا دفتر دے دیا ہے۔ اب کام شروع ہو چکا ہے۔ ان شاء اللہ، تحصیل اور یونین کونسل سطح تک ہم اس پروگرام کو لے کر جائیں گے تاکہ ہر نوجوان کو اس سے فائدہ پہنچے۔
انہوں نے رانا مشہود احمد خان کی خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کے ساتھ مشاورت، تربیت اور مواقع کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشہود احمد خان نے جس محنت سے نوجوانوں کے لیے منصوبہ بندی کی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ وہ ایک ایسا شخص ہے جس نے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ محنت اور خدمت سے بنائی ہے۔
امیر مقام نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف کا ذکر نہ کروں تو زیادتی ہو گی۔ ان کی دن رات کی محنت نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا اور معاشی استحکام کی طرف گامزن کیا۔ انہوں نے مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد پر لے آئے۔ وہ ایک وژنری لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔
امیر مقام نے کہا کہ نوجوانوں کو صرف تعلیم ہی نہیں، بلکہ ہنر، تربیت، اور مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ہنر بھی سکھانا ہو گا، تاکہ وہ مستقبل کی قیادت سنبھال سکیں۔ سرمایہ کار اب پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، مگر اس وقت تک یہ فائدہ نہیں دے گا جب تک مقامی حکومتیں اور عوام یکساں طور پر مستفید نہ ہوں۔
امیر مقام نے کنونشن میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے نوجوانوں، کارکنوں، اور خواتین کی بھرپور شرکت اور نعرے، جذبات، اور جوش و خروش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا آج کے ماحول نے یہ واضح کر دیا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان قومی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔ امیر مقام نے خطاب کے آخر میں دعا کی کہ  اللہ کرے یہ رشتہ، جو آپ کے اور ہمارے درمیان ہے، ہمیشہ قائم و دائم رہے۔

 

Post Views: 13

متعلقہ مضامین

  • یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ ‘ امریکہ قاتل ‘ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولاجائے ہفتہ کو ملک گیر ہٹرتال : حافظ نعیم
  • لاہور، اسرائیل کی غزہ پر بربریت کیخلاف آئی ایس او کا احتجاج
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • پاکستان اور افغانستان کا کابل ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق
  • ایران کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ
  • افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، اسحق ڈار
  • جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور پاکستان کا دورہ کریں گے