پاکستان میں چائنیز آٹو کمپنی یادی کے نئے الیکٹرک سکوٹر GT 30 قیمت کے ساتھ لانچ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23جنوری2025ء)یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔
(جاری ہے)
یادی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سلمان نے کہا کہ ہماری 24 ماہ کی بیٹری وارنٹی اعتبار کا ایک نیا معیار قائم کرتی ہے، یادی نے GT 30 میں 100واٹ موٹر کی طاقت اور 60V23Ah گرافین بیٹری سے لیس ہے۔
اس کے ڈیزائن میں ایک ایل ای ڈی ڈیش بورڈ اور لائٹنگ سسٹم شامل ہے، جو کارکردگی کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بھی پیش کرتا ہے۔ جبکہ اس میں 400 ملی میٹر پیڈل اسپیس اور650 ملی میٹر سیٹ کی لمبائی کے ساتھ یہ آرام دہ سواری کا تجربہ دیتی ہے۔ اس میں فرنٹ ڈسک بریک اور ریئر ڈرم بریک ہے، اس میں NFC ان لاکنگ ٹیکنالوجی اور 17 لٹر سٹوریج کپیسٹی ہے۔ اس کی 189،000 روپے رکھی گئی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی
لاہور کے علاقہ کاپرس سٹور میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد پر تیزاب پھینک دیا، جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،تیزاب سے جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ افراد کی شناخت حمزہ اور تجمل کے نام سے ہوئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔