چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو دنیا بھر میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو دنیا بھر میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ : اٹلی میں الما ٹی وی نے چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو نشر کی۔ یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب الما ٹی وی نے سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی خصوصی براہ راست نشریات کا اہتمام کیا ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران الما ٹی وی ، ڈونا ٹی وی ، لازیو ٹی وی اور اٹلی چینل 7 سمیت اٹلی کے 10 سے زیادہ قومی ٹی وی چینلز 25 ملین گھرانوں کواسپرنگ فیسٹیول گالا کا اطالوی مختصر ورژن نشر کریں گے۔ 22 جنوری سےروس کے ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ،
کالوگا اور تولا سمیت 10 شہروں کے 20 سینما گھروں میں 80 تھیٹر ہر فلم کے آغاز سے قبل اسی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا پروموشنل ویڈیو کا روسی ورژن نشر کریں گے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو روسی سینما گھروں میں پیش کی گئی ہے۔ 20 جنوری سے 22 جنوری تک نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا اور معاشی مرکز لاگوس میں 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو بیرونی بڑی سکرین پر نشر کی گئی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کا مواد نائجیریا کی سڑکوں پر نمودار ہوا۔ 22 جنوری کو ، عراقی قومی خبر رساں ایجنسی سمیت عراق کے بڑے مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے گرافک پیغامات شائع کیے ، جس میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو پر توجہ مرکوز کی گئی۔ادھر پولینڈ میں چینی سفارت خانے نے 21 تاریخ کو 2025 کے چینی نئے سال کے موقع پر استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو استقبالیہ میں نشر کیا گیا، جس نے وہاں موجود مہمانوں کو چینی نئے سال کی گہری فضا کا احساس دلایا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو
پڑھیں:
سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی
معروف ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔
پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک کی ایک مبینہ نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ سجل ہیں تاہم اس ویڈیو میں سجل ملک ہی ہیں اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ایک جانب سجل کے مداح اس ویڈیو کے لیک ہونے کو ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کر رہے ہیں، تو دوسری کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر نے شہرت کیلئے خود اپنی ویڈیو لیک کروائی ہے۔
سجل ملک کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جس کے باعث ان کے اس ویڈیو سے منسلک ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سجل ملک کے ٹک ٹاک پر1 لاکھ 76 ہزار سے زائد فالوورز اور دو ملین سے زیادہ لائکس ہیں۔ اس واقعے نے نہ صرف ان کی ساخت کو متاثر کیا ہے بلکہ ڈیجیٹل پرائیویسی اور سائبر کرائم سے متعلق نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔