انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 29 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 56 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں: فصلیں کتنی کم، آئندہ مالی سال کیسا ہوگا، ورلڈ بینک کے تخمینے
یہ رقم صوبہ پنجاب میں پانی، صفائی اور بنیادی حفظانِ صحت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز پنجاب کے 16 شہروں میں سیوریج سسٹمز کی بہتری، پانی کی فراہمی اور ٹریٹمنٹ پلانٹس کی مرمت و بحالی کے لیے استعمال ہوں گے۔
منصوبے کا مقصد شہری آبادی کو معیاری صفائی کی سہولیات فراہم کرنا اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں نمایاں کمی لانا ہے۔
ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام صحت کے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں کی استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ کرنے میں معاون ہوگا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور کرلی
علاوہ ازیں منصوبہ شہروں کو سیلاب اور خشک سالی جیسے ماحولیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے زیادہ مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا جس سے پائیدار اور ماحول دوست شہری ترقی کو فروغ ملے گا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں خواتین کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
خواتین کے لیے نئی ملازمتیں، فیصلہ سازی میں نمائندگیخواتین کے لیے نئی ملازمتیں، فیصلہ سازی میں نمائندگی، اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز اور جینڈر کمپلینٹ ڈیسک کا قیام بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ گھریلو سطح پر صفائی اور صحت سے متعلق آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں گی۔
ورلڈ بینک کے مطابق اس پروگرام کا ایک اہم ہدف پانی اور صفائی کے شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر صحت کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، ملک بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے فروغ پر اتفاق
یہ منصوبہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ صحت مند کمیونٹیز اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنے میں کردار ادا کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب کے لیے ورلڈ بینک کا قرضہ ورلڈ بینک ورلڈ بینک کا پاکستان کو قرضہ