ملک میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ہو گئی ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.
دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 ہے، جن میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 13ہزار 118 اور خواتین ووٹرز 5 لاکھ57 ہزار 626 ہیں۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 37 ہزار 699 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز 31 لاکھ 1 ہزار 640 اور خواتین ووٹرز 24 لاکھ 36 ہزار 59 ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 371 ہے، جن میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 853 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 3 لاکھ 4 ہزار 518 ہیں۔
رشمیکا مندنا وہیل چیئر پر،مداحوں میں تشویش کی لہردوڑگئی
پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ہے، جن میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 24 لاکھ11 ہزار 112 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 883 ہیں۔
سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 706 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 50 لاکھ 34 ہزار 499 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار 207 ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ڈاکٹر وردہ کیس: قتل کیلیے 30 لاکھ ادا کیے گئے، جے آئی ٹی تشکیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-12
پشاور/ واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک) ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کیلیے 6 رکنی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے کہ ملزمان نے ڈاکٹر وردہ کے اغوا اور قتل کیلیے مبینہ طور پر 30 لاکھ روپے ادا کیے، رقم کی ادائیگی سے ممکنہ منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں کا شبہ ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں چیئرمین پروونشل انسپکشن ٹیم خیام حسن اور ڈی جی پراسیکیوشن، اس کے علاوہ اے آئی جی سونیا شمروز، ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ جے آئی ٹی 5 دنوں میں کیس سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔ دوسری جانب ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے کو خط میں مزید لکھا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان عبدالوحید، ندیم اور ردا جدون کی مالی تفصیلات درکار ہیں، ملزمان کے ممکنہ غیرمعمولی یا مشکوک مالی لین دین کا مکمل ریکارڈ دیا جائے۔ جبکہ ملزمان کی سفری تفصیلات،پابندیوں اور واچ لسٹ اسٹیٹس کا بتایا جائے۔ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا معاملہ انتہائی حساس ہے لہٰذا بروقت معلومات آئندہ قانونی کارروائی کیلیے ضروری ہیں۔