راولپنڈی؛ ملزمان کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
راولپنڈی:
گرجا روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مقتول طعیب محمود بھٹی اور بیٹے وجاہت کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
25 سال ہوگئے باہر ڈنر نہیں کیا: سلمان خان کا انکشاف
بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 25 سالوں سے باہر ڈنر نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جدہ میں 2 روز قبل ریڈ سی فیسٹیول کے دوران کی گئی گفتگو میں سلمان خان نے بتایا کہ میری زندگی صرف اور صرف اپنے کام اور سفر پر مرکوز ہے۔
دبنگ اسٹار کا کہنا تھا کہ ’25 سے 26 سال ہوگئے میں کہیں باہر ڈنر پر نہیں گیا، گھر سے شوٹنگ، شوٹنگ سے گھر اور گھر سے ائیرپورٹ، ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے یہاں( جدہ) اور اس کے بعد ایک بار پھر واپس اپنی شوٹنگ پر چلاجاؤں گا، بس یہی میری زندگی ہے‘۔
سلمان خان نے مزید کہا کہ ’میری زندگی کا بیشتر حصہ میری فیملی اور دوستوں کے درمیان گزرا ہے، ان دوستوں میں سے کافی نکال گئے، بس اب صرف 4 سے 5 دیرینہ دوست باقی رہ گئے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں یا تو آپ گھومنا پھرنا چاہتے ہوں یا پھر لوگوں کی طرف سے ملنے والا پیار اور عزت اور جس کیلئے میں اتنی محنت کرتا ہوں‘۔